24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موبلٹی کے شعبے میں ابھرتے ہوئے اسٹارٹ اَپ کیلئے ‘‘ پِچ ٹو موو’’ یعنی آگے بڑھنے کی راہ مسابقہ کا حتمی دور

Urdu News

نئی دہلی، ؍پِچ ٹو موو یعنی آگے بڑھنے کی راہ مسابقے کے حتمی دور کا انعقاد 4؍ستمبر 2018 کو نئی دلی میں عمل میں آیا۔ انویسٹ انڈیااور سوسائٹی آف انڈین آٹو موبائل مینوفیکچررس (ایس آئی ا ے ایم) کے اشتراک و تعاؤن سے نیتی آیوگ کے ذریعے منعقدہ اِس پِچ ٹو موو مسابقہ ک حتمی دور میں موبلٹی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 32 اسٹارٹ اَپ نے شرکت کی اور انڈسٹری کے ماہرین  پرمشتمل ممتاز جیوری اور بڑے سرمایہ کاروں کے سامنے اپنے تصورات پیش کئے۔

پچ ٹو موو میں شرکت کرتے ہوئے نیتی آیوگ کے نائب چیئرمین ڈاکٹر راجیو کمار نے کہاکہ ‘‘ ہندوستان اسٹارٹ اپ کے ذریعے  اس طرح کے اختراعی تصورات اور جدید نظریات کو پیش کیا جانا بے حد متاثر کن ہے۔ موبلٹی کے شعبے میں ان اسٹارٹ اپ کا گراں قدر تعاؤن نہایت بیش قیمتی ہے۔ ہم سبھی کو اپنے مشترکہ ، مربوط اور آلودگی سے پاک موبلٹی کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے باہم مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے’’۔

آئیڈیئشن ( تخیل کا عمل) اور ترقی پذیردونوں مرحلے کے اسٹارٹ اپ میں سے ایک –ایک فاتح کا انتخاب  ممتاز جیوری کےذریعے کیا گیا۔ ترقی پذیر مرحلے کے اسٹارٹ اَپ زمرے میں موبیسی ، ڈاک لیس بائک شیئرنگ ایپ کاانتخاب فاتح کی حیثیت سے کیاگیا، جبکہ فلاور پورٹ موبلٹی سولیوشنز، جس نے پیئر ٹو پیئر کارپولنگ پلیٹ فارم کو تیار کیا، دوسرے نمبر پر رہی۔ آئیڈیئشن  کے مرحلے کے اسٹارٹ اپ میں جرنی،  انڈرائڈ  پر مبنی ایک ٹکٹنگ سالیوشن کا انتخاب فاتح کی حیثیت سے کیا گیا ، جبکہ شمسی توانائی پر مبنی ای-بائک موبلٹی سسٹم ٹائی ٹران سائیکل لوپ دوسرے نمبر پر رہی۔

نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ ‘‘ صنعت کاروں اور کاروباریوں کی نئی نسل کے پاس اہم اور نادر تصورات کے ذریعے ہندوستان کے مستقبل کو بدلنے کی صلاحیت ہے۔ نیتی آیوگ ان کی کوششوں میں ہمیشہ تعاؤن کرے گا’’۔

پچ ٹو موو کے بارے میں:

پچ ٹو موو مسابقہ کا مقصد  ، ایسے اسٹارٹ اپ کی شناخت کرنا او ر ان کو ترغیبات فراہم کرنا ہے، جو کہ ہندوستان کے لئے مشترکہ ، مربوط اور ماحول دوست نقل و حرکت کے سرکار کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے میں تعاؤن فراہم کر سکتے ہیں۔ اس کا مقصد ہمارے ملک میں ترقی اورروزگارکے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے نئی راہیں ہموار کرنا ہے۔ ہم آئندہ بھی ان اسٹارٹ اپ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

اصل سمٹ کا انعقاد 7 اور 8ستمبر 2018 کو نئی دہلی میں نیتی آیو گ کے ذریعے کیا جائے گا۔ اس کا افتتاح وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں عمل میں آئے گا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More