29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

سیاحت کی وزارت نے کیرل میں ریورل سرکٹ کے فروغ کے لئے 80اعشاریہ تین سات کروڑروپے کی لاگت کے منصوبوں کی منظوری دے دی : کے جے الفانس

Urdu News

نئی دہلی، ۔مرکزی وزیر مملکت برائے سیاحت (آزادانہ چارج )  جناب کے جے الفانس  نے اعلان کیا کہ  ان کی وزار ت نے  کیرل میں  سدیش  درشن اسکیم کے تحت ریورل سرکٹ کے فروغ :  ملاناڈ         مالابار    کروز          ٹورزم پروجیکٹ کے لئے 80.37  کروڑ روپے کی لاگت کے منصوبوں کو منظوری دے دی ہے ۔ ان پروجیکٹس میں  کنور ضلع کی  ویلا پٹنم  اور  کُپّم ندیوں  او ر ان کے نواح میں آبی راستوں پر مبنی  جہازر انی کے فروغ پر توجہ دی جائے گی۔مرکزی خیال کی اہمیت رکھنے والی یہ تین بحری  کشتیاں  اسی پروجیکٹ کے تحت تیار کی گئی ہیں ۔ان پروجیکٹس میں  (الف)  دریائے  ولپنم  میں ویلا پٹنم سے   منامبو کڈاوو تک سفر کرنے والے مالاباری  سوزین  اینڈ کلی نیرک کروز   (متھپن کروز )  ( ب)  دریائے ویلاپٹنم  میں 16  کلومیٹر  کا سفر طے کرنےوالا ویلاپٹنم – پزاینگڈی نامی کروز ۔(ج ) دریائے کپم میں پزیان گڈی سے کپم تک سفرکرنے والی مینگرو بحری کشتی  شامل ہے۔

          اس  پروجیکٹ کے تحت زیر نظر متعلقہ وزارت نے   پسنجر ٹرمنل ،  بوٹ ٹرمنل  ، جٹیاں  ، بوٹ ریس گیلری ،  ریسٹوراں  ، فوڈ کوڈس  ، پرفارمنس ایریا ، کشادہ اوروسیع  مقامات ، آگلنگ یارڈس  ،  پارکنگ  ،سائیکل ٹریکس ، ہینڈی کرافٹ کیاکس ، بایو ٹوائلیٹس ،وائی وائی سہولیات ،  پینے کی پانی کی دستیابی کی سہولت ، مقامی پیداوار کے لئے سطح آب پر تیرتی بازار ،شمسی لیمپ  ، واچ ٹاورز ،  سولڈ ویسٹ مینجمنٹ  اور سی سی ٹی وی وغیرہ کے فروغ  کے لئے  اس سرمائے کی منظوری دی ہے ۔اس پروجیکٹ کی بحری کشتیاں  پی پی پی موڈ پر کام کریں گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More