32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں پولیو کی دوا کی کوئی کمی نہیں

Urdu News

نئی دہلی: بھارت نے پولیو کی دوا  کی کمی سے متعلق  میڈیا میں کچھ رپورٹیں آئی ہیں ، یہ پوری طرح  غلط ہے ۔  ملک میں  پلائی جانے والی پولیو کی دوا  ( او پی وی )  اور  اِن ایکٹیویٹیڈ  ویکسین  ( آئی پی وی ) کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

          جہاں تک  پولیو کی دوا پلانے سے متعلق  قومی دن ( این آئی ڈی ) کا تعلق ہے ،   او پی وی ویکسین    پروگرام کے لئے پہلے ہی حاصل کی جا چکی ہے ۔  البتہ ،  این آئی ڈی کے دوران ہمارے بچوں کو  محفوظ اور معیاری دوا  کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے  بی او پی وی  کی ٹسٹنگ کو  زیادہ سخت  بنایا  گیا ہے اور یہ   ٹسٹنگ کی قومی لیباریٹری  سے منظوری کے بعد ہی عوام کے استعمال کے لئے ریاستوں میں بھیجی جائے گی ۔ یہ ٹسٹنگ  پولیو  این آئی ڈی کے لئے جلد ہی کی جائے گی ۔ حکومت نے  این آئی ڈی کو  غیر معینہ مدت  کے لئے  ملتوی نہیں کیا گیا ہے اور یہ میڈیا میں غلط رپورٹ شائع کی گئی ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More