31 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک میں خریف – 2021 کے سیزن کے دوران فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات

Urdu News

نئی دلّی:ربیع 21-2021 ء کے سیزن کے دوران پورے ملک میں کیمیائی کھاد  کی دستیابی  اطمینان بخش رہی ۔  کووڈ – 19 وباء سے متعلق  مختلف چیلنجوں کے باوجود  کیمیائی  کھاد کی پیداوار  ، در آمد اور نقل و حمل  بر وقت اور اطمینان بخش رہی ۔

          زراعت اور کسانوں  کی بہبود کے محکمے  ( ڈی اے اسی اینڈ  ایف ڈبلیو ) نے خریف – 2021 ء کے سیزن کے لئے ریاستوں / یو ٹی کے صلاح و مشورے سے مختلف  قسم کے فرٹیلائزر کی ضرورت کا جائزہ لیا اور   فرٹیلائزر کے محکمے کو اس سے مطلع کر دیا ہے ۔  فرٹیلائزر کے محکمے نے   کیمیاوی کھاد   تیار کرنے والوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے  ملک میں ، اِس کی پیداوار کا ہدف  مقرر کر دیا ہے  اور اس کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔

          یوریا  کی ملک میں  پیداوار  اور  اس کی ضرورت   کے درمیان فرق   کو  وقت پر  در آمد کرکے  پورا کیا جائے گا ۔ پی اینڈ کے فرٹیلائزر  کی درآمدات  او جی ایل کے تحت   ( اوپن  اور جنرل لائسنس )  آتی ہے   ، جس میں  فرٹیلائزر کی کمپنیاں  اپنی ضروریات کے مطابق ، اِس کی درآمد کرنے کے لئے آزاد ہیں ۔

          خریف – 2021 ء کے سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے   مرکزی وزیر  ( سی اینڈ ایف ) جناب  ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر کی مختلف کمپنیوں کے  سی ایم ڈی / ایم ڈی کے ساتھ  15 مارچ ، 2021 ء کو جائزہ میٹنگ کی ۔  اس کے بعد  یکم اپریل ، 2021 ء کو  فرٹیلائزر کے سکریٹری  کی صدارت میں   عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور میٹنگ  کی گئی ۔   فرٹیلائزر کی کمپنیوں نے میٹنگ میں یہ بھی بتایا کہ   پی اینڈ کے فرٹیلائزر  کے لئے خام مال کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔

          پیچیدہ فرٹیلائزر  کی قیمت پر نظرِ ثانی   کے معاملے پر   مرکزی وزیر  جناب  ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر اور افکو  کے اعلیٰ عہدیداروں اور  نمائندوں کے ساتھ  8 اپریل ، 2021 ء کو میٹنگ کی  اور افکو کو مشورہ  دیا گیا کہ وہ   موجودہ  فرٹیلائزر کو   کسانوں   کو پرانی قیمت پر ہی فروخت  کریں ۔ افکو نے اِس بات کی تصدیق کی کہ وہ  11.26 ایل ایم ٹی  ڈی اے پی / پیچیدہ فرٹیلائزر پرانی قیمت پر ہی فروخت کریں گے ۔

          فرٹیلائزر کے سکریٹری کی صدارت میں ایک اور  میٹنگ   9 اپریل ، 2021 ء کو منعقد کی گئی ، جس میں  پی اینڈ کے فرٹیلائزر  کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔

          تمام کمپنیوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ حالیہ برسوں میں   کیمیائی کھاد کی دستیابی اطمینان بخش رہی ہے  ۔ بھارت کے فرٹیلائزر  ایسوسی ایشن نے  بھی ایک جائزہ پیش کیا ہے ، جس میں ریاستوں میں پہلے سے موجود فرٹیلائزر کے بارے میں بتایا گیا ہے ، جو آنے والے تین مہینوں کے لئے کافی ہو گا ۔  حکومت   کسانوں کے مفاد میں فرٹیلائزر  کی دستیابی اور  اس کی قیمت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More