40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ملک بھر میں 5 نومبر کو یوم آیوروید منایا جائے گا

Urdu News

نئی دہلی، وزارت آیوش ہر سال دھن ونتری جینتی (دھن تیرس) کے موقع پر یوم آیوروید مناتی ہے۔ اس سال 5 نومبر 2018 کو یوم آیوروید منایا جائے گا۔ اس موقع پر وزارت  نیتی آیوگ کے تعاون سے 4 اور 5 نومبر 2018 کو امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر جن پتھ نئی دلّی میں ‘‘آیوروید میں صنعت کاری اور کاروبار کی ترقی کے  ایک قومی سیمینار’’ کا انعقاد کر رہی ہے۔ جس کا مقصد اس شعبے میں کاروبار کے مواقع کے بارے میں صنعت کاروں اور آیوروید سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی ہے۔

یہ سیمینار سال 2022 تک بازار میں آیوروید  کی حصے داری میں تین گنا  اضافہ کرنے کے  لیے وزارت کے ذریعے لیے گئے چیلنج کے بعد کا اقدام ہے۔ توقع ہے کہ اس سیمینار سے کاروبار کے مواقع کے بارے میں متعلقہ افراد میں بیداری پیدا ہوگی، اس شعبے میں کاروبار کی ترقی کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور  جدید ایجادات کے استعمال کے لیے نوجوان صنعت کاروں کی حوصلہ افزائی اور عالمی سطح پر موجود مواقع سے واقفیت ہوگی۔ اس سلسلے میں مارکٹنگ، مالیاتی انتظام، اختراع، ٹیلی میڈیسن کے ماہرین، پالیسی سازوں، آیوروید، فارماسیوٹیکلز اور اسپتال کی صنعت کے  اسٹارٹ اپ کے ماہرین اور تجربے کار صنعت کار اس کانفرنس میں شرکاء کے ساتھ اپنے تجربات شیئر کریں گے۔ توقع ہے کہ اس سیمینار میں  ہونے والے غور وخوض سے آیوروید کے شعبے میں کاروبار کی ترقی کے مختلف امکانات کے بارے میں نوجوان صنعت کاروں کو اس بات کی تعلیم دی جائے گی کہ ٹیکنالوجی اور آیوروید کے شعبے میں کاروبار کے فروغ کے لیے حکومت کے ذریعے فراہم کرائی جانے والی کاروبار میں آسانی کا استعمال کیسے کریں۔ وزارت آیوش کو توقع ہے کہ وہ وزیر اعظم کے ان الفاظ کو عملی جامہ پہناسکے گی کہ ‘‘جو نوجوان صنعت کار اسٹارٹ اپ شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں انھیں مجموعی صحت دیکھ ریکھ میں بہت سے مواقع ملیں گے’’۔ ہم نے گذشتہ 30 برسوں میں آئی ٹی انقلاب دیکھا ہے اب آیوروید کے ساتھ صحت سے متعلق انقلاب کا وقت آیا ہے۔

تیسرے یوم آیوروید کی خصوصی تقریب میں ملک بھر سے تقریبا 800 شرکاء کے شرکت کرنے کی توقع ہے۔ اس روز ‘‘نیشنل دھن ونتری آیوروید ایوارڈ’’ جس میں ایک توصیف نامہ، ٹرافی (دھن ونتری کا مجسمہ) اور پانچ لاکھ روپئے کا نقد انعام شامل ہے،ممتاز ویدوں کو دیا جائے گا۔ وزارت آیوش نے سال 2018 کے لیےمؤقر نیشنل دھن ونتری آیوروید ایوارڈ کے لیے تین ممتاز آیوروید ماہرین کا انتخاب کیا ہے جن میں وید شیو کمار مشرا، وید مادھو سنگھ بھگیل اور وید اِتوژی بھاؤداسن نمبودری شامل ہیں۔ اس موقع پر آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید( اے آئی آئی اے) نئی دلّی کے ذریعے منعقدہ قومی سطح کی آیوروید کوئز میں جیتنے والوں  کو بھی اعزاز بخشا جائے گا۔

اس تیسرے یوم آیوروید کے موقع پر آیوش ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے-ایچ ایم آئی ایس)، جو کہ آیوش طریقہ علاج کے لیے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) کے واسطے ایک مخصوص سافٹ ویئر ایپلی کیشن ہے، کا آغاز کیا جائے گا۔ ملک کے مختلف حصوں میں 5 نومبر 2018 کو پہلے مرحلے میں 15 آیوش یونٹوں میں شروع کئے جانے والے اے- ایچ ایم آئی ایس سے توقع ہے کہ اس سے آیوروید ، یوگا، یونانی، سدھا اور ہومیوپیتھی کے موجودہ طریقوں میں جدید آئی ٹی سولیوشنز کے شامل ہوجانے سے ایک انقلاب برپا ہوگا۔

تمام ریاستی حکومتیں ، ریاستی آیوش ڈائریکٹوریٹ، تمام آیوروید کالج ، تعلیمی ادارے ، آیوش / ہیلتھ یونیورسٹیز، آیوروید پریکٹشنرز کی انجمنیں، آیوروید ڈرگ انڈسٹریز اور ہندوستان اور بیرونی ممالک میں آیوروید کے تمام حامی / خیرخواہان 5 نومبر 2018 کو تیسرا یوم آیوروید منائیں گے اور یوم آیوروید کی تقریب کے ایک حصے کے طور پر ‘‘عوامی صحت کے لیے آیوروید’’ کے موضوع پر  پبلک لیکچرز / سیمیناروں / نمائش / ریڈیو مذاکرات وغیرہ  کا انعقاد کریں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More