23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مقامی سطح پر ماسک کی سلائی اور تقسیم، ضرورت مندوں کو پکے ہوئے کھانے اور راشن کی مفت تقسیم نیز عوامی مقامات کو سینی ٹائزیشن جیسے امور شامل ہیں

Urdu News

نئی دہلی، ضلع انتظامیہ اور گرام پنچایتیں ملک بھر میں کووڈ-19 وبا کی روک تھام کے لیے مختلف سرگرمی کے ذریعے کام کر رہی ہیں۔ ان سرگرمیاں  میں جن کو لوگ اپنا سکتے ہیں اور بہترین طریقہ کار کی مثالیں مندرجہ ذیل ہیں:

  • مدھیہ پردیش: اجیویکا مشن کے تحت راج گڑھ ضلع انتظامیہ گرام پنچایتوں میں ماسک بانٹنے کے لیے اس کی سلائی  کے کام سے جڑی ہے۔ گوپال ضلع کے حضور تحصیل میں واقع اچارپورہ گرام پنچایت کے سرپنچ نے دیہی باشندوں کو مفت ماسک تقسیم کیے ہیں۔ نرسنگ پور ضلع کے چچولی بلاک کے کھمریا پنچایت میں لوگوں کو کورونا کے تئیں بیدار کرنے کے لیے دیواروں پر پوسٹر لگائے گئے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image001NQN8.png http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image002Z2Q2.png

 تمل ناڈو پنچایت افسران کی دیکھ ریکھ میں تروپور ضلع کے منگل پور پنچایت کو سینی ٹائز کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0073YL9.jpg

ناگالینڈ: ریاستی حکومت کے چیف سکریٹری اور انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس کے افسرجناب تھیم جین ٹوائے نے 17 مارچ 2020 کو کووڈ-19 سے متعلق ایک خصوصی مشاورتی گروپ قائم کیا جو حکومت کو ریاست میں  کووڈ-19 وبا سے نمٹنے کی تیاریوں کے بارے میں مشورہ دے گا۔

ریاست میں دیماپور میں کوہوگوٹو  بلاک کے تحت آنے والے شوزوکو گاؤں کے بے گھر لوگوں کو پکاہوا کھانا نیز چومو کیدیما بلاک کے سگنل انگامی گاؤں میں یومیہ مزدوری کرنے والے کنبوں کو 10 کلو گرام چاول خود امدادی گروپ کے ذریعے مفت تقسیم کیے جارہے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More