33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مغربی بنگال میں سمندری طوفان یاس کے بعد بھارتی بحریہ کی راحتی کارروائیاں جاری

Urdu News

نئی دہلی: ۔آئی این ایس نیتاجی سبھاش میں موجود ریلیف کنٹرول سینٹر نے مغربی بنگال کے اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر (ایس ای او سی) اور مقامی انتظامیہ  کے ساتھ ملکر راحت اور بچا ؤ کے کاموں کو نچلے نشیبی ساحلی علاقوں جیسے دیگھا اور فریجرگنج میں مرکوز کیا ہے جہاں 26 مئی 2021 کو سمندری طوفان یاس کے ساحل سے ٹکرانے کی وجہ سے پانی کابھاری جماؤ ہوگیا تھا۔ بھارتی بحریہ کی سات ٹیمیں بشمول دو غوطہ خور اور پانچ  فلڈ ریلیف ٹیمیں (ایف آر ٹی) راحتی کارروائیوں میں پیش پیش رہی ہیں۔ فریجرگنج کی ٹیم کو بھاری بارش اور خراب موسم کے باوجود راحت اور بچاؤ کاموں کیلئے قریب 30 کلو میٹر دور نارائن گاؤں میں 27 مئی کو تعینات کیا گیا تھا۔ اس ٹیم کو ڈوبنے والی کشتی کی خبر ملنے پر غرق آب ہونے سے بچے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لئے بھی کام پر لگایا گیا تھا جنہیں بعد میں تین نیویگیشنل بوئز ملے جو اپنی جگہ سے ہٹ  گئے تھے۔دیگھا میں تعینات  ٹیم نے آس پاس کے علاقے جیسے کھڈال گوبرا، النکرپور وغیرہ میں کام کیا اور سڑک کو صاف کرنے کے مہم کو انجام دیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے کچھ ضرورت مند لوگوں کو امداد بھی تقسیم کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1NZDI.jpeg

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More