27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

دستکاری اور جی آئی کھلونے کو کوالٹی کنٹرول کے حکم سے مستثنیٰ قرار دیا گیا

Urdu News

نئی دہلی۔ کھلونوں کی فروخت اور برآمدات کے لئے ہندوستان کو عالمی مینوفیکچرنگ ہب بنانے کے وزیر اعظم کے وژن کی سمت ایک  قدم بڑھاتے ہوئے  وزارت تجارت کے محکمہ صنعت و داخلی تجارت کے  فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی)  نے  ملک بھر میں دیسی کھلونوں کی پیداوار اور فروخت میں اضافہ کی  جانب  اٹھائے جانے والے اقدامات کے ساتھ ایک جامع ایکشن پلان تیار کیا  ہے۔ محکمہ کے ذریعہ کھلونے کے معیار اور معیاری تعمیل کے لئے کوالٹی کنٹرول  کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ یہ حکم یکم جنوری 2021 سے نافذ ہوگا۔ اس  حکم نامہ کا مقصد  ترجیحی بنیاد پر دیسی کھلونوں کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے’ کھلونوں کے لیے ٹیم اَپ ‘ کو فروغ دینے کے لیے  حکومت ہند ، ریاستوں اور شراکت داروں کی مربوط کوششوں کو آگے بڑھانا ہے ۔

اب ، ملک میں درمیانے ، چھوٹے اور مائیکرو کھلونا  بنانے والی اکائیوں کو مراعات فراہم کرنے کے لیے کیے گئے  اقدامات کے حصے کے طور پر ، ڈی پی آئی آئی ٹی نے کھلونا (کوالٹی کنٹرول) سے متعلق دوسرا ترمیمی  حکم ، 2020 جاری کیا ہے۔ اس میں ترقیاتی کمشنر (دستکاری) کے ساتھ رجسٹرڈ کاریگروں کے ذریعہ تیار کردہ اور فروخت  کیے جانے والے سامانوں کو بی آئی ایس (مطابقت کی تشخیص) ریگولیشنز ، 2018 ، کے شیڈول II کی اسکیم I کے مطابق ، بیورو آف انڈین اسٹنڈرز سے لائسنس کے تحت اسٹنڈرڈ نشان کے استعمال سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

ترمیمی حکم ، 2020 ، جغرافیائی اشارے کے طور پر رجسٹرڈ مصنوعات کو بھی بی آئی ایس  (مطابقت کی تشخیص) ریگولیشن ، 2018 کے شیڈول –II کی اسکیم – I کے مطابق ہندوستانی  کھلونو ں کے معیارات کی تعمیل اور بیورو سے اسٹنڈرڈ نشان  کے لائسنس کے لازمی استعمال کو  مستثنیٰ قرار دیتا ہے۔ محکمہ کی طرف سے جاری کردہ گزٹ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ‘اس حکم نامہ میں کوئی چیز  پیٹنٹ، ڈیزائن اور ٹریڈ مارک (سی جی پی ڈی ٹی ایم) کا رجسٹرڈ آفس کے جغرافیائی اشارے کے طور پر رجسٹرڈ مصنوعات کے  رجسٹرڈ مالکان نیز رجسٹرڈ صارفین کے ذریعہ تیار اور فروخت کی گئی اشیاء اور سامان پر اطلاق نہیں ہوگا۔ ‘

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More