29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب اننت کمار نے اودے پور ، راجستھان میں 18ویں آل انڈیا وہپس کانفرنس کا افتتاح کیا

Urdu News

نئی دہلی، پارلیمانی امور  اور کیمیاوئی اشیا اور کیمیاوی  کھادوں کے مرکزی وزیر  جناب اننت کمار نے  آج راجستھان میں اودے پور کے مقام پر   18ویں   کل ہند  وہپس کانفرنس کا افتتاح کیا۔   راجستھان کی وزیراعلی محترمہ وسندھرا راجے سندھیا نے  مہمان خصوصی کے طو ر پرافتتاحی اجلاس کی صدارت کی۔  اس دو روزہ کانفرنس میں  19 ریاستوں اور مرکز سے تعلق رکھنے والے تقریباً 90  مندوبین شرکت کررہے ہیں۔  یہ کانفرنس  9 جنوری  2018 کو  ختم ہوجائے گی۔

جناب اننت کمار نے اپنی  افتتاحی تقریر میں کہا کہ     ایک وہپ کی ڈیوٹی   صرف قانون ساز مجلس میں   پارٹی کے ارکان کی   نگرانی کرنے کی نہیں ہے بلکہ   اس کی ذمہ داری   ان ارکان میں اعتدال پیدا کرنا اور انہیں   ترغیب دینا بھی ہے۔   انہوں نے وہپس کی کانفرنس کو دوہری قوس قزح سے تعبیر کیا- مختلف سیاسی پارٹیوں کی  قوس قزح اور مختلف ریاستوں کی قوس قزح ۔  انہوں نے  کہا کہ پارلیمانی جمہوریت   ، جمہوریت کی بہترین شکل ہے۔     وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد  پارلیمانی جمہوریت اور اس کے اداروں کو  مستحکم بنانا   اور نتیجہ کے طور پر    مجموعی اعتبار سے    لوگوں کی خدمت کرنا ہے۔

محترمہ راجے سندھیا نے   راجستھان کی حکومت  اور جھیلوں کے شہر اودے پور میں    مندوبین کا خیر مقدم کیا اور بڑی خوشی ظاہر کی کہ ان  کی ریاست اس کانفرنس کی میزبانی کا فریضہ انجام دے رہی ہے۔  انہوں نے زور دے کر کہا کہ   قانون ساز اداروں میں جو بحث مباحثے ہوتے ہیں وہ خوشگوار ماحول میں اور باوقار ہونے چاہئے جس کا مقصد  ملک کے لوگوں کی زندگی میں تبدیلی لانا ہونا چاہئے۔

 اس موقع پر ‘نیو انڈیا-وی ریزولوٹو میک’نامی کوفی ٹیبل بک   کا محترمہ وسندھرا راجے کے ہاتھوں   اجرا عمل میں آیا۔  اس کتاب میں 1857 سے 1947 تک  ہندستان کی  آزادی کی جدوجہد  کے  سلسلہ میں  پورے ملک میں    39 مقامات پر  لگنے والی  نمائشوں  کی عکاسی کی گئی ہے۔   ان کانفرنسوں میں  برطانوی راج سے آزادی حاصل کرنےکے لئےکی گئی متعدد کارروائیو کو اجاگر کیا گیا ہے اور 2017 سے 2022 تک کی  پانچ سالہ مدت میں   ‘سنکلپ سے سدھی’ –نئے ہندستان کی طرف  کے تعلق سے  ایک   بے مثال موقعے کو اجاگر کیا گیا ہے۔

دن کے دوران  دو اجلاس ہوں گے  ۔ پہلے اجلاس کے دوران  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے  پچھلی دو کانفرنسوں کی شفارشات پر  عمل درآمد رپورٹ    پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔   جبکہ دوسرے اجلاس میں     قانون ساز اداروں  کے موثر کام کاج   پر  بحث کی جائے گی۔ کانفرنس کے آخر میں مندوبین  ریاستی   قانون ساز اداروں میں  ای ودھان  شروع کرنے پر بات چیت کریں گے اور قانون  ساز اداروں کے  اندر  کام کاج کے لئے کاغذ کا استعمال نہ کرنے پر غور و خوض کیا جائے گا۔

اس موقع پر موجود  د یگر اہم شخصیات میں     پارلیمانی امو ر اور اعدادوشمار ، پروگرام پر عمل درآمد   کے وزیر مملکت جناب وجے گوئل ، پارلیمانی امور  اور آبی وسائل  ، دریاؤں کی ترقی  اور گنگا کی صفائی کے وزیر مملکت   جناب ارجن رام میگوال  اور لوک سبھا میں  بی جے پی کے چیف وہپ  جناب   راکیش سنگھ بھی موجود تھے۔ راجستھان کے وزیروں نے بھی   کانفرنس میں  شرکت کی جن میں وزیر داخلہ   جناب گلاب چند کٹاریہ اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب راجندر سنگھ راٹھور بھی شامل ہیں۔

 یہ کانفرنس  مرکز اور ریاستوں میں مختلف سیاسی پارٹیوں بشمول  اپوزیشن پارٹیوں کے وہپ صاحبان کو تبادلہ خیال اور اظہار خیال کا ایک پلیٹ فارم  فراہم کرتی ہے۔  اس کے علاوہ  ان  وہپ صاحبان کو     پارلیمانی   مشینری کے موثر  کام کاج  کے طریقہ وضع کرنے اور  اپنے پارلیمانی فرائض انجام دینے میں درپیش    چیلنجوں پر تبادلہ خیال کا  موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More