34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ کیلئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی پہل قدمی مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ کیلئے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات (ڈی اے آر پی جی) کی پہل قدمی

Urdu News

نئیدہلی۔: عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے  خواہش ظاہر کی تھی کہ عملے ، عوامی شکایات اور پنشن سے متعلق وزارت کے انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات  کے محکمے (ڈی اے آر پی جی) کے   سرکاری وفد سری نگر کا دورہ کریں تاکہ مرکز کے زیر انتظام علاقوں جموں وکشمیر اور لداخ کیلئے اس محکمے کی پہل قدمی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جاسکے اور  آگے کے نقشہ راہ کو  مستحکم بنایا جاسکے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image0023I3L.jpg

اس کے نتیجے میں  ڈی اے آر پی جی  کے ایڈیشنل سکریٹری  جناب وی شرینواس  کی قیادت میں ڈی اے آر پی جی   کے ایک وفد نے  5-4 ستمبر 2019 کو جموں وکشمیر کا دورہ کیا۔ دوسرا دورہ 21-20 ستمبر 2019 کو ڈی اے آر پی جی کے جوائنٹ سکریٹری  جناب ششانک شیکھر کی قیادت میں  ایک ٹیم نے کیا۔  اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے جموں وکشمیر کا دورہ ایک اور ٹیم نے 15 اور 16 اکتوبر 2019 کو ڈی اے آر پی جی کے  جوائنٹ سکریٹری  جناب وی ششانک کی قیادت میں  کیا۔

جس ٹیم نے 15 اور16 اکتوبر 2019 کو  جموں وکشمیر کا دورہ کیا تھا اس نے  جموں وکشمیر کی پوری حکومت   میں ای۔ آفس پر  عمل درآمد،  صلاحیت سازی / جموں وکشمیر کے افسران کی تربیت اور  قدرتی آفات کے  بندوبست کے بارے میں  کانفرنس کے تعلق سے  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔  ٹیم نے  عوامی شکایات کو سننے کے عمل میں بھی شرکت کی جو 16 اکتوبر2019 کو منعقد کیا گیا اور جس کی نظامت  گورنر کے مشیر جناب کے کے شرما نے کی۔ اس میں  جموں وکشمیر میں موجود عوامی شکایات  سے نمٹنے کے  طریقہ کار  کو دیکھا گیا  جس میں  مشیر صاحبان  عام آدمی کی شکایات کو ذاتی طور پر سنتے ہیں اور ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image003OR8M.jpg

ٹیم نے  جموں وکشمیر کی حکومت سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ وزیراعظم کے ایوارڈ کیلئے  اختراعی  نوعیت کے  زمروں کے تحت  حاصل شدہ  11 درخواستوں پر مبنی  کامیابیوں کی کہانیوں کے بارے میں تفصیلی جائزے تیا رکریں تاکہ کم از کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی  (ایم جی ایم جی)  کے سلسلے میں ایک خصوصی شمارہ تیزی  کے ساتھ منظر عام پر لایا جاسکے۔

http://164.100.117.97/WriteReadData/userfiles/image/image004DOBA.jpg

ٹیم نے گورنر کے مشیروں جناب کے، سکندن  اور جنا ب وجئے کمار سے بھی ملاقا ت کی نیز  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے محکمے کے پرنسپل سکریٹری ، آر ڈی  کے سکریٹری اور جموں وکشمیر کے  آرٹ اور کلچر کے  سکریٹری سے ملاقات کی۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے  بارے میں  مختلف اقدامات  پر جو ڈی اے آر پی جی کے ذریعے  کیے جانے ہیں ،  تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر بھی بات چیت کی گئی  کہ جموں وکشمیر کے قیمتی کلچر اور ورثے کے بارے میں  مختصر فلمیں  / ویڈیوز تیار کرنے پر غور کیا جائے۔ قدرتی آفات کے  بندوبست  کے بارے میں  ایک دو روزہ کانفرنس  30 نومبر 2019 کو جموں میں کی جائے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More