30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکز مہاراشٹر کے سوکھے کے خطرے والے علاقوں میں 8 بڑے اور 83 چھوٹے آبپاشی پروجیکٹوں کے لیے امداد فراہم کرائے گا

Urdu News

نئی دہلی۔       اپریل ، 2018؛  مرکزی وزارت خزانہ کی اخراجات سے متعلق مالیاتی کمیٹی نے ودربھ، مہاراشٹر اور باقی مہاراشٹر کے سوکھے کے خطرے والے علاقوں کے لیے 8 بڑے /درمیانی آبپاشی پروجیکٹوں اور 83 چھوٹے آبپاشی پروجیکٹوں کے بقایہ کام کو مکمل کرنے کے لیے مرکزی امداد فراہم کرانے کے واسطے آبی وسائل ، دریا  کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی وزارت کی تجویز پر غور کیا اور 27 اپریل 2018 کو اسے منظور کر لیا ہے۔ ان پروجیکٹوں سے 3.77 لاکھ ہیکٹیئر کی اضافی آبپاشی کے امکان سے کسانوں کی پریشانی کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔ ان پروجیکٹوں کی تخمینے کے مطابق بقایہ لاگت 13651.61 کروڑ روپے ہیں۔ مہاراشٹر ریاست نابارڈ قرضے کے ذریعے ریاست کا حصہ حاصل کر سکتی ہے۔ آبپاشی کے چھوٹے پروجیکٹ دو سال کی مدت میں مکمل ہو جائیں گے اور بڑے /درمیانی پروجیکٹ 23-2022 تک مراحل میں مکمل ہوں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More