34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آیوش کی وزارت کی مصنوعات ساز یونٹ آئی ایم پی سی ایل نے 160 کروڑ روپے کی آمدنی سے متجاوز اب تک کا سب سے زیادہ کاروبار کیا

Urdu News

نئی دہلی: اپنی مصنوعات کی فروخت میں ڈرامائی اضافے کے ساتھ  فروغ پذیر آیوش کی وزارت کی سرکاری زمرے کی مصنوعات ساز یونٹ، انڈین میڈیسنس فارماسوٹیکل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی ایم پی سی ایل) نے مالی سال 21-2020 میں 164.33 کروڑ روپے (عبوری اعداد و شمار) کا ریکارڈ کاروبار کیا ہے۔  اس محاذ پر یہ کمپنی کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے اور اس نے متعلقہ سال میں تقریبا  12 کروڑ روپے کا اب تک کا سب سے زیادہ منافع حاصل کیا ہے۔ پچھلے سال 20۔2019 میں کمپنی کی بہترین آمدنی 97 کروڑ روپے کی تھے۔ یہ ترقی عالمی وبا کووڈ 19 کے تناظر میں عوام کے ذریعہ آیوش مصنوعات اور خدمات کو تیزی سے  اپنانے کی ترجمانی کرتی ہے۔

آئی ایم پی سی ایل کی حصولیابیوں میں ایک اوراضافہ اس وقت ہوا جب سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرز کنٹرول کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) نے اپنی 18 آیورویدک مصنوعات کے لئے حال ہی میں مارچ 1821 میں ڈبلیو ایچ او جی ایم پی / سی او پی پی سرٹیفیکیشن کی  سفارش کی۔ ‘ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسیز / فارماسوٹیکل پروڈکٹ سرٹیفکیٹ (ڈبلیو ایچ او۔جی ایم پی/سی او پی پی )’ منظوری  کمپنیوں کو معائنے کے بعد دی جاتی ہے۔ یہ سرٹیفیکیشن آئی ایم پی سی ایل کی مصنوعات کے معیار کی توثیق ہے۔ اس سے عالمی سطح پر آئی ایم پی سی ایل کو معیاری ادویات کی برآمدات شروع کرنے میں مدد ملے گی۔

آئی ایم پی سی ایل ملک میں آیوش دواؤں کا سب سے قابل اعتماد مصنوعات ساز ہے اور سب جانتے ہیں کہ اس کی مصنوعات انتہائی قابل بھروسہ ہیں۔ عالمی وبا کووڈ 19  کے دوران اس نے کم سے کم وقت میں ملک کی ضرورتوں کو پورا کیا۔  غالباً یہ اس ملک کی پہلی کمپنی ہے جس نے آورکشلمونو بوسٹنگ کٹ کی حیثیت سے قوت مدافعت کو بڑھانے والی دوائیں فراہم کیں۔ یہ 350 روپے میں  دستیاب اپنی نوعیت کی سب سے کم قیمت والے کٹس ہیں جو ایمیزون پر بھی دستیاب ہے۔ پچھلے دو ماہ میں اس طرح کے قریب 2 لاکھ کٹس فروخت ہوچکے ہیں۔

سر دست آئی ایم پی سی ایل مختلف بیماریوں کے لئے 656 کلاسیکل آیورویدک، 332 یونانی اور 71  آیورویدک وابستگی والی دوائیں  تیار کررہی ہے۔ اس نے ایسینشیل ڈرگ لسٹ (ای ڈی ایل) کے مطابق تحقیق اور ترقیاتی سرگرمیوں کے مظاہرے اور 25 نئی  آیورویدک اختصاص والی دوائیں فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

آئی ایم پی سی ایل کے ساتھ معاملات کرنے والے ہر سرکاری ادارے نے مختلف صحت پروگراموں میں مستقل مدد فراہم کرنے اور عالمی وبا کوویڈ 19  کے دوران مصنوعات کی غیر متوقع فراہمی کو یقینی بنانے میں کمپنی کی تعریف کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More