33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

عالمی یوم ہاتھی 2017 کے موقع پر وزیر ماحولیات نے گج یاترا کا آغاز کیا

पर्यावरण मंत्री डॉ. हर्षवर्धन ने विश्व हाथी दिवस-2017 के अवसर पर ‘गज यात्रा’ का उद्घाटन किया
Urdu News

نئی دہلی۔؛ ماحولیات، جنگلات اور ماحولیاتی تبدیلی کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج گج یاترا کا آغاز کیا۔ یہ گج یاترا عالمی یوم ہاتھی کے موقع پر ہاتھیوں کی حفاظت کے سلسلے میں ملک گیر مہم ہے۔ اس مہم کے تحت 12 ریاستوں کا احاطہ کرنے کا منصوبہ ہے۔

اس موقع پر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے لوگوں سے  ہاتھیوں کو ملک کی سبھی ریاستوں کو تقسیم کرنے کے لیے ایک لائحہ عمل تیار کرنے کی اپیل کی۔

وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ انسان اور جانور کے درمیان تصادم کے باب کو ختم کرنے کی کوشش کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہاتھیوں کا شکار کرنے والوں اور دیگر جنگلاتی زندگی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف جنگ لڑنے کی ضرورت ہے۔ سرگرم، اختراعی اور آؤٹ آف دی باکس خیالات اپنانے کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہاتھی کی حفاظت سے متعلق کوششوں میں آئندہ عالمی یوم ہاتھی تک معیاری بہتری آنی چاہیے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے ہاتھیوں اور دیگر جنگلاتی زندگی کی حفاظت کے لیے مہم کو مزید وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس مہم میں سبھی مکتب فکر کے لوگوں کو شامل کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ایسی مہمات کو کامیابی سے ہم کنار کرنے کے لیے بچوں کی صلاحیت اور توانائی پر زور دیا جس طرح کی صلاحیت اور تونائی پولیو کے خلاف مہم میں دیکھی گئی تھی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ فضلاتی مواد سے ہاتھیوں کے ماڈل اہم مقامات مثلاً پارلیمنٹ، راشٹرپتی بھون اور اندرا پریاورن بھون کے احاطے میں نصب کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جنگلات کے ڈائریکٹر جنرل اور اسپیشل سکریٹری وزارت ماحولیات اور جنگلات اور سی سی جناب سدھانت داس، پروجیکٹ الیفنٹ کے ڈئریکٹر جناب آر کے شریواستو، وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کے ڈائریکٹر جناب وویک مینن اور پروفیسر آر سکمار نے بھی مجمع سے خطاب کیا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More