26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا کہ یہ پروجیکٹس مقامی لوگوں کی 10 برس پرانی مانگ کو پورا کریں گے

Urdu News

نئی دہلی: وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج برہمپتر ندی پر دو اہم پُل پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ ان پروجیکٹوں سے آسام اور میگھالیہ کے لوگوں کی پرانی زیر التوا مانگ پوری ہوگی۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں سڑک، نقل وحمل، شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کہا کہ آسام میں ایک لاکھ کروڑ روپئے کی لاگت کے سڑک اور بنیادی ڈھانچے کے کام کرائے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں پچھلے 6 برسوں میں 8000 کروڑ روپئے کی لاگت کے 1300 کلو میٹر لمبائی کے 91 سڑک تعمیراتی کام پورے کئے گئے ہیں جبکہ سال 2022 تک 20000 کروڑ روپئے کی لاگت کے کام پورے کرلئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اس سال کے اندر ہی 30000 کروڑ روپئے لاگت کے پروجیکٹوں کیلئے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ (ڈی پی آر) تیارکرلیے جائیں گے۔

18فروری 2021 کو آسام میں پُل کے سنگ بنیاد کی تقریب کے دوران حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے سڑک نقل وحمل، شاہراہوں اور بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری۔

جناب گڈکری نے کہا کہ آسام کے ڈھبری اور میگھالیہ میں پھول باری کے درمیان برہمپتر ندی پر پُل کی مانگ 10برس پرانی ہے۔ پُل کی تعمیر سے دونوں مقامات کے درمیان دوری 203 کلو میٹرکم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آسام اور میگھالیہ دونوں اس پُل کے ذریعے سے سیدھے مغربی بنگال سے جڑجائیں گے۔ اس کے علاوہ اس سال اکتوبر میں مغربی بنگال کے سیرم پور سے  آسام کے ڈھبری تک 55 کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر اس سال اکتوبر میں شروع ہوجائے گی۔ اس سے بھوٹان اور بنگلہ دیش کے سفر کی دوری اور اس میں لگنے والے وقت، دونوں میں کمی  آئے گی۔

برہمپتر ندی کے درمیان ماجولی جزیرہ کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کے لئے 925.47 کروڑ روپئے کی لاگت والا دو لین کا بڑا پُل این ایچ-715 کے پر بنایا جارہا ہے۔ اس پروجیکٹ میں برہمپتر ندی پر ماجولی (کملاباڑی) اور جورہاٹ (نماتی گھاٹ) (6.8 کلو میٹر) کے لئے راستہ شامل ہے۔ اس پُل سے ماجولی قصبے میں رہنے والے لوگوں کا اپنی صحت، تعلیم اور روزمرہ کی ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے باقی آسام سے سبھی موسم میں رابطہ قائم ہوجائیگا۔

اسی طرح برہمپتر ندی کے جنوبی کنارے پر واقع میگھالیہ (پھول باڑی) کے لوگوں اور برہمپتر ندی کے شمالی کنارے آسام (دھبری کے نزدیک) کے لوگوں کو میگھالیہ اور آسام کے ترقیاتی قصبوں کے ساتھ اپنی روز مرہ کی اقتصادی سرگرمیوں کیلئے لمبا سفر کرنا پڑتا ہے۔ آسام اور میگھالیہ ریاست میں این ایچ -127 بی پر برہمپتر ندی پر 4997 کروڑ روپئے کی لاگت سے بننے والے 4 لین  دھبری – پھول باڑی پُل سفر کی دوری 205 کلو میٹر سے گھٹ کر صرف 19 کلو میٹر رہ جائے گی اور سفر کا وقت 6 گھنٹے سے گھٹ کر صرف 20 منٹ ہوجائے گا۔

  1. -لین کا بڑا پُل جس میں این ایچ-715 کے  پر برہمپتر پر شمالی کنارے پر ماجولی اور جنوبی کنارے پر جورہاٹ (6.8 کلومیٹر) راستہ شامل ہے۔

پروجیکٹ کی تفصیلات:

  • جورہاٹ سے ماجولی (نماتی گھاٹ سے کملاباڑی گھاٹ) کو جوڑے گا۔ ماجولی جزیرے کے لوگوں کی ماجولی کو جورہاٹ سے جوڑنے کی پرانی زیر التوا مانگ کو پوراکرنے کیلئے جورہاٹ سے کملا باڑی (ماجولی) کو جوڑنے کیلئے این ایچ-715کے کی تعمیر کا اعلان 17نومبر 2020 کو کیا گیا۔
  • 4فروری 2021 کو 925.47 کروڑ روپئے کے تخمینہ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی اور 8فروری 2021 کو میسرس یوپی اسٹیٹ برج کارپوریشن لمیٹیڈ کو کام سونپا گیا۔ اس پُل کی تعمیر مارچ تک کی جائے گی۔
  • اس پُل کی کُل لمبائی 6.8 کلو میٹر ہے۔ اندرون ملک آبی گزرگاہوں کی بھارتی اتھارٹی کی ضرورتوں کے مطابق برہمپتر ندی میں آبی ٹرانسپورٹ کی سہولت کیلئے 125 میٹر لمبائی کے (5 کلو میٹر) سیلاب کے اعلیٰ سطح پر 10 میٹر اونچائی والے 40 اسپین فراہم کیے گئے ہیں۔

پروجیکٹ کے فوائد:

  • ماجولی جزیرے تک کنیکٹیویٹی فراہم کریگا جو کہ پچھلے 500 برسوں سے آسام کی تہذیب کی ثقافتی راجدھانی اور گہوارہ ہے۔
  • ماجولی جزیرہ کے لوگوں کونزدیکی اہم شہرجورہاٹ پہنچنے میں کم وقت لگنے سے صحت، تعلیم، اقتصادی سرگرمیوں اور ترقی کے بہتر مواقع دستیاب ہوئے ہیں۔
  • اس پُل سے شمالی آسام میں شمالی لکھیم پور ضلع ہیڈ کوارٹر کو کنیکٹیویٹی بھی فراہم ہوگئی ہے۔
  • پل کی تعمیر سے برہمپتر ندی میں سیلاب کے دوران ماجولی جزیرے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانے کاکام آسانی سے ہوگا۔

II) آسام اور میگھالیہ میں این ایچ-127 بی پر برہمپتر ندی پر 4لین دھبری – پھول باڑی پُل

پروجیکٹ کی تفصیلات:

  • 4997 کروڑ روپئے کی لاگت کے 19 کلو میٹر 4 لین پُل کو فروری 2019 میں منظوری دی گئی تھی اور نومبر 2020 میں کام سونپا گیا۔ یہ پروجیکٹ ستمبر 2028 میں مکمل ہوگا۔
  • قومی آبی گزرگاہ پر نقل وحمل کی سہولت کیلئے ان پروجیکٹوں میں اعلیٰ سطح پر 10.50 میٹر کی اونچائی پر کلیرنس اور 12.625 کلو میٹر نیویگیشنل دوری فراہم کی گئی ہے۔
  • اس میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے نظام کیلئے کنٹرول روم اور سیلاب نگرانی کے نظام اور 24 گھنٹے گاڑیوں کو ٹریک کرنے کیلئے  سی سی ٹی وی کیمرے والا فاسٹیگ ٹول کا انتظام ہے۔

پروجیکٹ کے فوائد

  • یہ پروجیکٹ دھبری (آسام) اور پھول باڑی (میگھالیہ) کے درمیان براہ راست کنیکٹیویٹی فراہم کریگا۔ فی الحال شمالی کنارے پر دھبری اور جنوبی کنارے پر پھول باڑی کے درمیان کنیکٹویٹی کیلئے کشتی خدمات ہی ایک واحد حل ہے اور اس پروجیکٹ سے مقامی لوگوں کی بہت پرانی مانگ پوری ہوگی۔
  • پُل سے میگھالیہ، منی پور، میزورم، تریپورہ اور آسام کے براک وادی علاقے کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والا تیسرا متبادل کنیکٹویٹی فراہم ہوگی۔
  • دیہی اور شہری معیشتوں کے درمیان رابطہ مضبوط ہوگا جس سے 20 لاکھ لوگوں کے آنے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔
  • پُل سے درج ذیل کنیکٹیویٹی قائم ہونے سے علاقائی رابطہ بہتر ہوگا۔
  • ڈالو (بھارت- بنگلہ دیش سرحد پر میگھالیہ میں) کے ذریعے بنگلہ دیش کو بھوٹان سے جوڑے گا۔
  • تورا، پھول باڑی، دھبری، شری رام پور اور سمتاباڑی کےراستے سے ہاٹی سر (بھارت- بھوٹان سرحد پر آسام میں) کو جوڑے گا۔
  • پھول باڑی (مغربی میگھالیہ) اور دھبری (مغربی آسام)  کے پاس رہنے والے لوگوں کے لئے سفر کی دوری 205 کلو میٹر سے گھٹ کر 19 کلو میٹر رہ جائے گی اور سفر میں لگنے والا وقت 6 گھنٹے سے کم ہوکر 20 منٹ ہوجائے گا۔ اس سے شہری بازار اور سپلائی چین تک کنیکٹیویٹی میں بھی  بہتری آئے گی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More