25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

موبائل ہینڈ سیٹ کا ڈیزائن بنانے کے لئے بین الاقوامی تربیتی پروگرام

موبائل ہینڈ سیٹ کا ڈیزائن بنانے کے لئے بین الاقوامی تربیتی پروگرام
Urdu News

نئی دہلی۔13؍جنوری، وزیراعظم جناب نریندر مودی کے میک ان انڈیا تصور کے ضمن میں حکومت ہند کی الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوموبائل ہینڈ سیٹ کا ڈیزائن بنانے کے لئے بین الاقوامی تربیتی پروگرامجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی) نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی (این آئی ای ایل آئی ٹی) ، آئی سی اے اور میڈیا ٹیک، تائیوان کے اشتراک سے موبائل ہینڈ سیٹ ڈیزائن انجینئروں کے لئے تائیوان کی اکانومک امور کی وزارت کے انٹرنیشنل ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ میں ایک 45 روزہ ہینڈ س- آن پریکٹیکل پروگرام کا انعقاد کیا۔ این آئی ای ایل آئی ٹی اور ہندوستانی صنعتوں سے وابستہ 43 الیکٹرانکس پروفیشلز پر مشتمل ایک ٹیم نے اس تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کی تکمیل کی مناسبت سے تائیوان میں ایک فیلیسی ٹیشن یعنی اعزازی پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس سے ویڈیو، کانفرنسنگ کے توسط سے ایم ای آئی ٹی وائی کی سکریٹری محترمہ ارونا سندراجن، ایم ای آئی ٹی وائی، این آئی ای ایل آئی ٹی، آئی سی اے، میڈیا ٹیک کے سینئر افسروں اور دیگر حصص داروں نے خطاب کیا۔

تقریب کے دوران ایم ای آئی ٹی وائی کی سکریٹری محترمہ ارونا سندراجن نے اپنی نوعیت کے اس منفرد اور پہلے اقدام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام ہندوستان میں مسابقتی ماحول پیداکرنے کی سمت میں ایک بڑا قدم ہے اور اس طرح کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے اور انہیں وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام نہ صرف ایک کلاس روم ٹریننگ ہے بلکہ یہ ہندوستانی شرکا کے لئے ایک موقع بھی ہے، جس سے فائدہ اٹھاکر وہ اُس ثقافتی امتیاز اور پرفیکشن کو اپنے اندر جاگزیں کرسکتے ہیں، جو کہ تائیوانی کمپنیوں کا طرۂ امتیاز ہے۔

انھوں نے تائیوان میں تربیت حاصل کرنے والے شرکا کو مبارکباد دی اور میڈیا ٹیک کے چیئرمین اور آئی ٹی اے کے ڈائرکٹر جنرل کا اس پروگرام کا نظم کرنے کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔

ایک اہم اعلان کرتے ہوئے میڈیا ٹیک کے چیئرمین ایم کے سائی نے کہا کہ میڈیا ٹیک کو تائیوانی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی کرنے کے لئے منتخب ہندوستانی طلبا کو اسکالر شپ دستیاب کرانے میں بھی خوشی ہوگی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More