40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزیراعظم نےویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہریدوار میں اُمیا دھام آشرم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا

Urdu News

نئی دہلی، وزیراعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کےذریعےہریدوار میں اُمیا دھام آشرم کی افتتاحی تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان میں روحانیت کے ادارے سماجی اصلاحات کو پھیلانے کے مراکز کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں سیاحت ایک قدیم تصورہے اور ایک روحانی روایت بھی۔انہوں نے کہا کہ آج جس آشرم کا افتتاح کیا جا رہا ہے ، اس سے ہری دوار آنے والے تیرتھ یاتریوں کو فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ یاترا کا خیال ہماری ثقافت کا ایک جزو لازم رہا ہے۔یاترا کےذریعےہمیں ملک کے مختلف حصوں کے بارے میں واقفیت حاصل ہوتی ہے اور ہم نے اس کوکبھی دوسری طرح سے نہیں دیکھا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ماں اُمیا کے عقیدتمندوں کے ذریعے جو کام کیا جا رہا ہے، اس نے بہت سے لوگوں کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نےصنفی برابری کے بارے میں بیداری پھیلائی ہے۔ انہوں نے خصوصی طورپر مہسانا ضلعے کی خواتین کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے ‘‘ بیٹی بچاؤ-بیٹی پڑھاؤ’’ کے پیغام کو آگے بڑھایا ہے۔

وزیراعظم نے ماں اُمیا کے تمام عقیدتمندوں سے اپیل کی کہ وہ سووچھا گرہی بنیں اور سووچھ بھارت مشن کو تقویت دیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More