30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے خوراک شہری رسدات اور صارفین کے امور کے وزیروں کی چوتھی قومی صلاح ومشورے سے متعلق میٹنگ کی صدارت کریں گے

Urdu News

نئی دہلی، ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے خوراک، شہری رسدات اور صارفین کے امور کے وزیروں کی چوتھی قومی صلاح ومشورے سے متعلق میٹنگ کل نئی دہلی میں منعقد ہورہی ہے۔ صارفین کے امور اور خوراک اور عوامی نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان اس میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ ریاستوں کے علاوہ لازمی اشیاء مثلاً زراعت، کیمکلز اور فرٹیلائزر، کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی نظام تقسیم، ڈبہ بند خوراک کی صنعت ، صحت اور خاندانی فلاح وبہبود، پیٹرولیم اور قدرتی گیس اور ٹیکسائٹلز کی مرکزی وزارتیں بھی دن بھر چلنے والی اس میٹنگ میں شرکت کریں گے۔ میٹنگ میں جن باتوں پر صلاح ومشورے کیاجائے گا ان میں صارفین کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے مختلف پہلوؤں مزید بہتر بنانے کے علاوہ مناسب داموں پر کھانے کی لازمی اشیاء کی دستیابی اور عوامی نظام تقسیم وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی صلاح ومشورہ کیاجائے گا۔

اس میٹنگ کے ایجنڈے میں سرفہرست جن باتوں پر زیادہ تبادلہ خیال ہوگا ان میں مناسب پالیسی  معاملات کے ذریعہ ایک مناسب سطح پر کھانے کی لازمی اشیاء کے رکھ رکھاؤ اور قیمتوں کے بندوبست کے لئے درکار اقدامات شامل ہیں۔اس طرح کی پالیسی کے فیصلے اور معاملات کے لئے مضبوط اور مستقل قیمتوں کے بارے میں معلومات کی دستیابی پیشگی ضرورت ہے۔ اس لئے قیمتوں کی رپورٹنگ  کی سینٹروں کے پھیلاؤ اور کوریج کو بہتر بنانا جو روزانہ کی 22  خوراک کی لازمی  اشیاء کی قیمتوں کے بارے میں رپورٹ دیتا ہے،ان سینٹروں کو مستحکم کرنے کے اقدامات  پر غور کیا جائے گا۔تاکہ اعداد وشمار کو بہتر بنایا جاسکے۔اس تناظر میں اہم زرعی باغبانی کی اشیاء میں افراط زر کے رجحان سے نپٹنے کے لئے ایک وسیلے کے طور پر قیمت کے استحکام کے فنڈ اور ریاست کی مخصوص تشویش کو دور کرنے کے لئے ریاستی سطح پر قیمت کے  استحکام کے فنڈ کے قیام کی ضرورت پر بھی غور وخوض کیاجائے گا۔

لازمی اشیاء کے قانون کی شقوں کو لاگو کرنے اور بلیک مارکیٹنگ کی روک تھام اور لازمی اشیاء کے قانون کی سپلائی(رسدات) کے رکھ رکھاؤ، لیگل میٹرو لوجی کے ضوابط کے موثر نفاذ کے لئے ریاستوں میں لیگل میٹرو لوجی محکموں کی جدید کاری اور اصلاح، ریاستی کمیشنوں اور صارفین کی فورموں کے کام کاج  کی راہ ہموار کرنے کے لئے سپریم کورٹ کی تین رکنی کمیٹی کے ذریعہ  اٹھائی گئیں تشویشات کو دور کرنے، ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مقامی اداروں کے بلڈنگ بائی لازمیں بی آئی ایس کے ذریعہ لائے گئے نیشنل بلڈنگ کوڈ کی انٹی گریشن وغیرہ پر بھی بات چیت اور غور وخوض کیاجائے گا۔

تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب خوراک کے قومی تحفظ این ایف سی لاگو کیاجارہا ہے۔ قانون کی شقوں کے مطابق مستفید ہونے والوں کی شکایت کو اطمینان بخش سے دور کرنے، شکایتوں کو دور کرنے اور نگرانی کے طریقہ کار کے کام کاج وغیرہ پر بھی میٹنگ کے دوران غور کیاجائے گا۔مستفید ہونے والے لوگوں کی تصدیق کے لئے راشن کی دکانوں میں ای  پوس آلات نصب کرنے اور آدھار سیڈنگ سمیت ریاست / مرکز کے زیر انتظام سطح کے ٹی پی ڈی ایس آپریشنز کو پوری طرح کمپیوٹرائزڈ کرنے کی اسکیم میں بیش رفت اور لین دین کو الیکٹرانک بنانے پر بھی میٹنگ میں غور کیاجائے گا۔

میٹنگ میں ایس سی ایس ٹی ہوسٹلس اور فلاحی ادارو ں کے لئے جدید اسکیم کے نفاذ کی نوعیت پر بھی غور کیاجائے گا۔تاکہ ان معاملات اور چیلنجوں کو سمجھا جاسکے جو ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اس کے نفاذ میں درپیش ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More