34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے بین وزارتی منظوری سے متعلق کمیٹی کی میٹنگوں کی صدارت کی

Urdu News

نئی دلّی :خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں  کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر  کی صدارت میں  خوراک کی ڈبہ بندی  کی صنعتوں کی وزارت کے  مختلف پروجیکٹوں کو  آج منعقد کی گئی  بین وزارتی منظوری کی کمیٹی کی  میٹنگوں میں  منظوری دی گئی ۔ ان فیصلوں سے روز گار کے ہزاروں موقع پیدا ہوں گے اور لاکھوں کسانوں کو  فائدہ ہو گا ۔ جناب تومر نے کہا کہ  وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کی ، خاص توجہ  زراعت  اور خوراک کی ڈبہ بندی  کو فروغ دینے کے  شعبے پر ہے ۔  اس  ضمن میں  کئی پروجیکٹوں کو  لگاتار منظوری دی جا رہی ہے ۔

image0011ME0.jpg

          جناب تومر کی قیادت میں  بین وزارت منظوری  کی کمیٹی کی میٹنگ میں  پردھان منتری  کسان سمپدا یوجنا  کے تحت  میگا فوڈ پارک  اسکیم     کے دو پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔ ان پروجیکٹوں سے تقریباً 10 ہزار لوگوں کو  روز گار کے نئے موقع فراہم ہوں گے اور 50 ہزار کسانوں کو براہ راست یا بالواسطہ فائدے حاصل ہوں گے ۔

          اسی طرح جناب تومر کی صدارت میں  بین وزارتی منظوری کی کمیٹی کی میٹنگ میں پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا کے تحت کولڈ چین اسکیم  کے  39 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔  ان پروجیکٹوں سے  تقریباً 25 ہزار لوگوں کو روز گار کے موقع فراہم ہوں گے اور  تقریباً 4 لاکھ کسانوں کو براہ راست اور بالواسطہ  فائدے حاصل ہوں گے ۔

          جناب تومر کی صدارت میں  منعقدہ ایک میٹنگ  میں   زرعی مصنوعات کی ڈبہ بندی کے کلسٹر  سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تخلیق  ( اے پی سی ) کے تحت 3 تجاویز کو منظوری دی گئی ہے ۔ یہ کلسٹر پی ایم کسان سمپدا یوجنا   کا ایک حصہ ہے ۔  ان کلسٹروں سے  زرعی پیداوار کے  ضیاع  میں کمی کرنے میں مدد ملے گی ، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو گا اور مقامی سطح پر روزگار کے موقع پیدا ہوں گے ۔ ان پروجیکٹوں سے  نجی سرمایہ راغب ہو گا ۔ تقریباً 2500 افراد کے لئے روز گار کے موقع  پیدا ہوں گے  اور 12000 کسانوں کو فائدہ ہو گا ۔

          پی ایم کسان سمپدا  یوجنا کے تحت  بیک وَرڈ – فار وَرڈ  لنکج اسکیم  کے تحت ایک پروجیکٹ  کو  بین وزارتی منظوری  سےمتعلق  کمیٹی کی میٹنگ میں منظوری دی گئی ۔  اس پروجیکٹ سے  تقریباً 200 لوگوں کو  روز گار کے نئے موقع فراہم ہوں گے اور  خطے کے  تقریباً ایک ہزار کسانوں کو براہ راست یا بالواسطہ طور پر  فائدہ حاصل ہو گا ۔

          خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت کے  سینئر افسران اِن میٹنگوں میں موجود تھے ۔  پروجیکٹوں کے کئی پروموٹر نے   ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اِن میٹنگوں میں شرکت کی ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More