30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے گوتم بدھ نگر میں سی آئی ایس ایف کیمپ میں کیندریہ ودیالیہ کے لئے سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ  علم کو  درست اخلاقی  اور روایتی اقدار کے ساتھ تعمیری طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علم ایک دو دھاری تلوار ہے اور  اس کو کوئی بھی شخص تعمیراتی  یا  تخریبی سرگرمیوں میں استعمال کرسکتا ہے۔ جو چیز اس پر اثر انداز ہوتی ہے وہ درست اخلاقی اور  روایتی اقدار ہیں۔ جناب راج ناتھ سنگھ آج اترپردیش کے گوتم بدھ نگر میں خصوصی سکیورٹی گروپ ، سی آئی ایس ایف کیمپ میں ایک کیندریہ ودیالیہ  کے لئے  سنگ بنیاد رکھنے کے بعد اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ  اطلاعاتی ٹیکنالوجی کے ماہرین  ملک کی تعمیر میں وسیع  تعاون کررہے ہیں اور بھارت  سافٹ ویئر کے ایک مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔ البتہ انہوں نے کہا کہ  چند  گمراہ نوجوان  اسی  صلاحیت کو القاعدہ جیسے  انتہا پسند گروپوں سے متاثر ہوکر  سماج مخالف سرگرمیوں کے لئے استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے ٹیچروں پر زور دیا کہ وہ  طلباء کو  تعلیمی مضامین کے علاوہ  درست اقدار اور اخلاقی تعلیم  سے بھی آراستہ کریں۔

 جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ  نیا سینٹرل اسکول  سی اے پی ایف  اہلکاروں کے لئے ایک نعمت ثابت ہوگا۔ کیونکہ یہاں آس پاس  سی اے پی ایف  کی پوسٹ کے تین  کیمپ موجود ہیں۔ حال ہی میں وزیر داخلہ نے  اس کیمپس میں  ایک اسپتال  کا بھی افتتاح کیا تھا۔ حکومت  سی اے پی ایف کے اہلکاروں  اور ان کے اہل خانہ کو  دور دراز علاقوں میں ہاؤسنگ اور  فلاحی سہولیات فراہم کرنے والوں کے لئے کام کررہی ہے۔

اس موقع پر ثقافت کے وزیر مملکت ، ماحولیات، جنگلات  اور آب وہوا میں تبدیلی کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج)  ڈاکٹر مہیش  شرما ، سی آئی ایس جی  کے  ڈی جی  جناب راجیش رنجن بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More