39 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

جناب نریندر سنگھ تومر نے دیہی ترقیات اور کانکنی کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کی صدرت کی

Urdu News

نئی دہلی، کانکنی پنچایتی راج، دیہی ترقیات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر  جناب نریندر سنگھ تومر کی صدارت میں آج دیہی ترقیات اور کانکنی کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔اس موقع پر دیہی ترقیات کے وزیر مملکت جناب رام کرپال یادو، کانکنی کی وزارت کے سیکریٹری جانب انل موکیم اورپارلیمانی امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب ایس این ترپاٹھی بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ کے دوران جناب رام کرپال یادو نے دیہی ترقیات کی وزارت کے ذریعے نافذ کی جارہی متعدد اسکیموں کو بھی اجاگر کیا۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کانکنی پنچایتی راج، دیہی ترقیات اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے ملک میں کانکنی کی نیلامی اور کانکنی مختص کرنے کے نظام کے دوران مثبت  اثرات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانکنی کے لئے نیلامی کے طریقہ کار کو متعارف کرانے کے بعد 2,25,851 کروڑ روپے کی مالیت کے حامل معدنیات کے 53بلاکوں کو نیلام کیاگیا۔ اس نیلامی سے نیلامی پریمیم کے ذریعے سرکار کو143,619کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔ 2015ء میں ایم ایم ڈی آر ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے حکومت نے کانکنی سے متاثرہ تمام اضلاع میں لوگوں کی ترقی اور خوشحالی ، نیز کانکنی سے متاثرہ علاقوں کی ترقی کے لئے ضلعی معدنیاتی فاؤنڈیشن کا قیام کیا ہے۔ضلعی معدنیاتی فاؤنڈیشن (ڈی ایم ایف)کے تحت اب تک 23606کروڑ روپے کی وصولی ہوئی ہے۔ آنے والے 25 برسوں میں پردھان منتری کھنجیہ کلیان چھیتر یوجنا کے  نفاذ کے لئے 2.50لاکھ کروڑ سے زائد رقم ڈی ایم ایف کے تحت جمع ہوجائے گی۔ اس کے ذریعے کانکنی  سے متاثرہ علاقوں کی لوگوں کی زندگیوں میں معیاری تبدیلی لانے کے علاوہ پورے خطے کی صورتحال بدلی جاسکے گی۔

جناب تومر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کا خواب ہے کہ 2022ء تک سبھی کے لئے گھر کو یقینی بنایاجائے ۔اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے ہم سال 2019ء تک ایک کروڑ مکانات کی تعمیر کے تئیں عہد بند ہیں۔جناب تومر نے مزید کہا کہ حکومت نے سابقہ حکومت کے مقابلے میں چار گنا زیادہ مکانات تعمیر کئے ہیں۔ پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کی اس میٹنگ کے دوران نالکو کے سی ایم ڈی نے نالکو سے متعلق ایک پریزنٹیشن پیش کیا۔ اس موقع پر ‘‘نالکو کی سی ایس آر سرگرمی سے متعلق باخبری ’’ کے عنوان سے ایک کافی ٹیبل بُک کا بھی اجراء عمل میں آیا۔ علاوہ ازیں اس موقع پر جناب نریندر سنگھ تومر کے ہاتھوں دی ماسکوٹ آ ف نالکو‘ایلوموف’، مستقبل کے ایلومینیم دھات کی بھی نقاب کشائی کی گئی۔اس میٹنگ میں مشاوری کمیٹی کے اراکین نے شرکت  کی اور اپنے قیمتی تجاویز پیش کئے۔اس میٹنگ کا اختتام ،کانکنی اورپارلیمانی امور کی وزارت کےسیکریٹری کے شکریے کے کلمات کے ساتھ ہوا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More