33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2018 کا گرانڈ فنالے جے پور میں ہوگاجو کہ اطلاعات ونشریات کی وزارت سے متعلق مسائل پر مرکوز ہوگا

Urdu News

نئیدہلی۔ اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2018کے گرانڈ فنالے کا انعقاد جے پور انجینئرنگ کالج اینڈ ریسرچ سینٹر ، جے پور میں 30 اور 31 مارچ 2018 کو کیا جائیگا جس میں اطلاعات ونشریات کی وزارت کے مسائل پر توجہ دی جائے گی۔ جے پور ہندوستان بھر کے ان 28 مختلف نوڈل میں مراکز میں سے ایک ہے جہاں پر مختلف وزارتوں / محکموں سے متعلق مسائل سے نمٹنے کیلئے ایک ساتھ گرانڈ فنالے ہوگا۔ اس پہل میں اطلاعات ونشریات کی وزارت ایک اہم شراکت دار ہے۔

اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2018 میں ’’اسٹارٹ اپ ا نڈیا ، اسٹینڈ اپ انڈیا‘‘ مہم  کیلئے  فنل تیار کرنے ، حکمرانی اور زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے کراؤڈ سورسز سولیوشنز کیلئے طلباء کی تخلیقی  صلاحیت اور مہارت سے استفادہ کرتا ہے اور ہندوستان کے بڑے مسائل کے اختراعی حلوں تک پہنچنے کیلئے شہریوں کو ایک  موقع فراہم کراتا ہے۔

جے پور میں گرانڈ فنالے میں طلباء اطلاعات ونشریات کی وزارت کے 16 پرابلم اسٹیٹ مینٹس کے لئے تخلیقی سولیوشن تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ وزارت نے پہلے ہی شرکاء ٹیموں اور پرابلم اسٹیٹ مینٹس تیار کرنے والوں کے درمیان ایک  ویڈیو کانفرنسنگ اجلاس کا انعقاد کیا تھا تاکہ طلباء اپنے شکوک کو دور کرسکیں او ر سولیوشن تیار کرنے کیلئے بہتر طور پر تیار ہوکر آئیں۔

تقریباً 400 طلباء پر مشتمل چنندہ فہرست میں درج 52  ٹیمیں جے پور میں گرانڈ فنالے میں شرکت کریں گی۔ پہلا انعام ایک لاکھ روپئے ہے، دوسرا 75 ہزار روپئے اور تیسرا انعام 50 ہزار روپئے کا ہے۔ انسانی وسائل کے فروغ کی وزارت  کے تحت آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) کے ذریعے i4c، MyGov   پرسسنٹنٹ سسٹمز اور رام بھاؤ مہالگی پربودھن کے تعاون سے اسمارٹ انڈیا ہیکاتھون 2018 کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ ایس آئی ایچ 2018 میں 27 مرکزی وزارتیں ا ور محکمے اور 17 ریاستی حکومتیں شرکت کررہی ہیں جس سے یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں بہت بڑا ہوگیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More