25 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ نے ناگالینڈ کے ایمرجنسی ریسپونس سپورٹ سسٹم کا اجراء کیا

Urdu News

نئی دہلی، یکم دسمبر مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے آج کوہیما میں ریاست ناگالینڈ کے لیے ایمرجنسی ریسپونس سپورٹ سسٹم (ای آر ایس ایس) کا اجراء کیا ۔ آج ناگالینڈ کے قیام  اور ہارن بل فیسٹول 2018 کے افتتاح  کابھی دن ہے۔ اب سے ناگالینڈ کے لوگوں کو متعدد ہیلپ لائن نمبروں کی ضرورت نہیں ہوگی۔ وہ 112 ڈائل کر سکتے ہیں یا 112 ایمرجنسی خدمات پر مبنی ایک نمبر سے  کنکٹ کر نے کے لیے  اپنے فون میں موجود الارم بٹن یا 112 انڈیا موبائل ایپ کا استعمال کر سکتے ہیں، جو ریاست میں واقع ایمرجنسی ریسپونس سینٹر کے ذریعہ پولیس ، فائر بریگیڈ، صحت اور دیگر ہیلپ لائن سے مربوط کردیں گے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے موبائل ڈیوائس ٹرمینلز سے آراستہ ایمرجنسی ریسپونس ویہائیکل کا بھی آغاز کیا۔

مرکزی حکومت نے ملک بھر میں ای آر ایس ایس پروجیکٹ کے نفاذ کے لیے نربھیا فنڈ کے تحت 321.69 کروڑ روپے مختص کیے ہیں ۔ اس پروجیکٹ کےلیے ناگالینڈ کو  4.88 کروڑ روپے مختص کیے گیے تھے۔ای آر ایس ایس کے تحت پورے ہندوستان کا واحد ایمرجنسی نمبر 112 کے آغاز کے ساتھ ناگالینڈ شمال مشرقی ریاستوں میں پہلی اور پورے ہندوستان میں ریاست بن گئی ہے ۔

مرکزی وزیر داخلہ نے جناب نیفیو ریو کی قیادت والی ناگالینڈ حکومت  کو ای آر ایس ایس کے تحت واحد ایمرجنسی نمبر 112 کے آغاز کے ساتھ شمال مشرقی ریاستوں میں پہلی ریاست بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اورحکومت کی ستائش کی ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More