32 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

وزارتِ صحت نے 2 نئے مانع حمل لانچ کئے

Urdu News

نئی دہلی،  صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے شادی شدہ جوڑوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کرنے کےلئے مانع حمل اشیا کی باسکٹ کو وسعت دینے کے مقصد سے عوامی صحت کے نطام میں دو نئے مانع حمل شروع کئے ہیں ۔ ایک  ’’انتر‘‘ پروگرام کے تحت انجیکٹیبل مانع حمل ایم پی اے اور دوسری ایک مانع حمل گولی ’’چھایا‘‘ ہے۔ یہ مانع حمل میڈیکل کالجوں اور ضلع اسپتالوں سے فی الحال مفت حاصل کئے جاسکتے ہیں اور ابھی تک 10 ریاستوں میں شروع کئے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر، اترپردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان، کرناٹک، ہریانہ، مغربی بنگال، اڈیشہ، دہلی اور گووا شامل ہیں۔ یہ مانع حمل محفوظ اور بہت زیادہ اثردار ہیں۔ ’انتر‘ انجیکٹیبل مانع حمل تین ماہ کے لئے موثر ہے جبکہ ’چھایا‘ گولی کا اثر ایک ہفتے تک رہتا ہے۔ یہ دونوں مانع حمل شادی شدہ جوڑوں کی بدلتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے میں مددگار ہوں گے اور حمل کے لئے منصوبہ بندی کرنے اور حمل کو ٹالنے میں خواتین کی مدد کریں گے۔ ان کو شروع کرنے کے سلسلے میں تمام ریاستوں کے ہیلتھ کیئر پریکٹشنرز کی تربیت کا کام مکمل ہوچکا ہے، ساتھ ہی ریاست اور ضلع کی سطح کے ڈاکٹروں اور اسٹاف کو بھی تربیت فراہم کرائی جاچکی ہے۔

مانع حمل اشیا کی سپلائی اور تقسیم کے کام کو بہتر بنانے کے لئے وزارت نے حال ہی میں ایک نیا سافٹ ویئر ’’فیملی پلاننگ لوجسٹکس منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم ‘‘( ایف پی ایل ایم آئی ایس) شروع کیا  ہے جو کہ صحت کی سہولیات اور آشا کو مانع حمل کی مانگ اور تقسیم کے بارے میں معلومات فراہم کرانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت نے ایک مرکزی خاندانی منصوبہ بندی کی پہل ’مشن پریوار وکاس‘ بھی شروع کی ہے۔ یہ پہل یقینی طور پر خدمات فراہم کرانے، اشیا کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اعلی معیار کی خاندانی منصوبہ بندی کی خدمات تک رسائی کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔

یہ مشن ملک میں ان 146 ہائی فوکس اضلاع میں نافذ کیا جارہا ہے جہاں بچوں کی پیدائش کی مجموعی شرح سب سے زیادہ ہے۔ یہ اضلاع ان سات ہائی فوکس مجموعی پیدائش کی شرح (ٹی ایف آر) والی ریاستوں میں ہیں، جن میں ملک کی کل آبادی کے 44 فیصد لوگ آباد ہیں۔ ان ریاستوں میں اترپردیش،بہار، مدھیہ پردیش، راجستھان، جھارکھنڈ، چھتیس گڑھ اور آسام شامل ہیں۔

مشن پریوار وکاس خاندانی منصوبہ بندی کا اہم ترین مقصد سال 2025 تک ٹی ایف آر کو کم کرکے 2.1 کرنا ہے۔

خاندانی منصوبہ بندی کی مسلسل کوششوں کے ذریعہ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کا مقصد جدید مانع حمل اشیا کے استعمال میں اضافہ کرنا، 2020تک جدید مانع حمل اشیا کی مانگ کو 74 فیصد تک پورا کرنا  اور یقینی خدمات فراہم کرانے، مانع حمل اشیا کی مانگ پیدا کرنے اور سپلائی کی کمی کو پورا کرنے پر مسلسل زور دینا ہے۔ وزارت کا فوکس بیداری پھیلانے پر بھی ہے، جس کے سلسلے میں ہندوستان کی تمام ریاستوں میں ایک ساتھ مہم شروع کی گئی ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More