29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے کسانوں کے مفادات کیلئے مسلسل کام کررہی ہے

Urdu News

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ملک کے کسانوں کے مفادات کیلئے مسلسل کام کررہی ہے۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے اور گنّا کسانوں کیلئے 3500 کروڑ روپئے کی امداد کی منظوری دی ہے۔

جناب امت شاہ نے پانچ لاکھ کروڑ گنّا کسانوں، ان کے کنبوں اور اس سیکٹر سے وابستہ پانچ لاکھ ورکروں کو فائدہ پہنچانے والے اس فیصلے کیلئے جناب امت شاہ نے ثمیم قلب سے وزیراعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔

جناب امت شاہ نے مزید کہا کہ یہ مالی امداد کسانوں کے کھاتوں میں براہ راست جمع کی جائے گی۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی اُمور سے متعلق کابینہ کمیٹی نے آج گنّا کسانوں کو 3500 کروڑ روپئے کی مالی امداد دینے کی منظوری دی۔

اس وقت ملک میں تقریباً پانچ کروڑ گنّا کسان اور ان کے کنبے ہیں۔ اس کے علاوہ چینی ملوں میں اور اس کی معاون سرگرمیوں میں کام کرنے والے تقریباً پانچ لاکھ ورکرس ہیں، اور ان سبھی کی روزی روٹی چینی کی صنعت پر منحصر ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More