40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت توانائی کی منتقلی کے لئے ذمہ داری کے ساتھ خود اپنا لائحہ عمل مرتب کرے گا: دھرمیندر پردھان

Urdu News

نئی دہلی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس  اور اسٹیل کےمرکزی وزیر جناب پردھان پردھان ن کہا ہے کہ  عالمی توانائی کے نظام میں   تیز رفتاری کے ساتھ تبدیلی ہورہی ہے۔  آج یہاں بھارت کی توانائی  کی سالانہ کانفرنس    اینرچ -2019 کے پی ایم جی   میں شرکت کرتے ہوئے پیٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ بھارت بھی    توانائی کے   سیکٹر میں تبدیلی کے ایک بڑے مرحلے سے گذر رہا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت  میں ہم تجارتی استعمال کے قابل تمام    توانائی کے وسائل  کے صحت مند امتزاج  کے ساتھ  زیادہ توانائی اور  کاربن کے کم اخراج   کے دو مقاصد کے حصول کے لئے طریقہ کار تلاش کررہے ہیں۔  ۔

پائیدار ترقی کے بارے میں  اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے  جناب دھرمیندر پردھان نے کہا کہ   توانائی  کے پائیدار  طریقے سے  ترقی    کی مرکزیت  حکومت کی اعلی   ترجیح ہے۔  انہوں نے کہا کہ    توانائی کی مانگ اور سپلائی    دونوں میں   بے مثال  اضافہ ہوا ہے  اور  دنیا اور بھارت   عالمی ترقی اور فلاح و بہبود  کے جدید طریقوں کے لئے    کوشاں ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ    پوری دنیا کے مقابلے   بھارت میں   توانائی  کی غریبی   کو ختم کرنے کا طریقہ کار خصوصی قومی آلات  پر مبنی ہو۔یہ ضرورت  اس وقت اور زیادہ بڑھ جاتی ہے   جبکہ  بھارت  توانائی   کے فی کس استعمال    کے اس اوسط سے  صرف  ایک تہائی توانائی   پر زندگی بسر کررہا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے مطابق   انسانی فلاح و بہبود   کے لئے ضرور ی ہے۔

بھار ت کی  بڑھتی ہوئی توانائی   کی ضروریات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے پیٹرولیم کے وزیر نے کہا کہ  بھارت میں  توانائی کے لئے وسیع مانگ ہے اور یہ   آنے والی دہائیوں    میں  عالمی توانائی کی مانگ کا   پیش رو ہوگا۔

وزیراعظم  جناب  نریندر مودی کے    پچاس کھرب  ڈالر  والی  معیشت   کے  ویژن  کے بار ے میں بولتے ہوئے  جناب پردھان نے   کاروبار میں آسانی کے ساتھ ساتھ    زندگی بسر کرنے میں آسانی  پر بھی زور دیا۔    انہوں نے کہاکہ  ملک کی معیشت کی ترقی،   بنیادی ڈھانچے،  ڈیجیٹل  معیشت میں بھاری سرمایہ کاری اور  چھوٹے اور اوسط درجہ کی کمپنیوں   میں   روزگار  کی پیداوار   سے حاصل  کی جاسکے گی۔

اصلاحاتی اقدامات کے بارے میں   وزیر موصوف نے کہاکہ    حکومت نے   کاربار دوست ماحول تیار کرنے کے لئے   پچھلے پانچ برسوں میں کئی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ہیںْ ْ ان اصلاحات میں دیوالیہ ہونے اور دیوالیہ پن   سے متعلق  کوڈ ، ٹیکس اصلاحات اور   دانشورانہ املاک سے متعلق  اصلاحات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو کاربن کے سیکٹر میں بھی کاروبار حامی   اقدامات    کے ذریعہ  بہتری کے اقدامات کئے گئے ہیں۔ گیس پر مبنی معیشت کی تعمیر کے لئے اپنی حکومت  کے عہد کا اعادہ کرتے ہوئے    پیٹرولیم کے وزیر جناب درھرمیندر  نے مزید کہا کہ حکومت  گیس پر مبنی معیشت   کی جانب   پیشقدمی  کے لئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ    گیس کے بنیادی ڈھانچے کے  فروغ کے لئے    ، جس میں پائپ لائن ،  شہری  گیس تقسیم کاری  اور ایل این جی    ٹرمنل شامل ہیں،  60 ارب ڈالر کی   سرمایہ کاری   کی جارہی ہے۔

جناب پردھان نے  قومی بائیو فیول پالیسی  کے بار ے میں بھی گفتگو کی جس میں   کچرے سے دولت کمانے پر توجہ  مرکوز کی جاتی ہے  اور زرعی کچرے اور میونسپل کچرے سے  مختلف   قسم  کے بائیو فیول   تیار کرنے کا  نشانہ رکھا گیا ہے۔  اس موقع پر دھرمیندر پردھان نے   تھوٹ لیڈر شپ پیپر  بھی جاری کیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More