23 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیر تعلیم نے ورچوئل / آن لائن طریقے سے آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا

Urdu News

نئی دہلی: :مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکریال ‘نشانک’ نے آج ورچوئل / آن لائن طریقے سے آئی آئی آئی ٹی بھاگل پور کے مستقل کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا۔

مستقل کیمپس میں تعلیمی بلاک ، انتظامی بلاک ، لیکچر ہالز ، کمپیوٹر سنٹر اور لائبریری بلاک، ورکشاپ اور انکیوبیشن سنٹر ، طالبات و طلبہ کے ہاسٹل ، فیکلٹی رہائش گاہ وغیرہ ہوں گے۔  وزیر مملکت برائے صحت و خاندانی بہبود جناب آشوینی کمار چوبے نے نامور ادیبوں اور خود اپنی تحریر کردہ کتابوں کے گوشے کا افتتاح کیا۔

بہار کے وزیر تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی  جناب اشوک چودھری، بھاگلپور سے ممبر پارلیمنٹ جناب اجے منڈل وزارت امور داخلہ کے سکریٹری کے جناب امیت کھرے اور ڈائریکٹر  آئی آئی آئی ٹی  بھاگل پور  پروفیسر اروند چوبے بھی اس موقع پر موجود تھے۔

image001DUDS.jpg

اس موقع پر جناب پوکھریال  نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ ملک کے اعلی ترین اداروں کے معیارکے برابر تعلیم  فراہم کررہا ہے۔

انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ تکنیکی علم کی فراہمی کے لئے قریب کے چار پانچ  دیہات کو اپنانے کے اقدام کی تعریف کی۔

وزیر موصوف کو یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آئی آئ آئ ٹی بھاگل پور لاک ڈاؤن  کے دوران مستقل کام کر رہا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسٹی ٹیوٹ تحقیقی کام میں بھی مصروف ہے جو کوویڈ 19 پھیلنے سے نمٹنے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بہت کم وقت میں انسٹی ٹیوٹ نے ٹکنالوجی کے شعبے میں زبردست کام کیا ہے اور سماجی امور کے لئے اقدامات کئے ہیں۔

جناب پوکھریال نے اس بات پر زور دیا کہ انسٹی ٹیوٹ اتم نربھر بھارت اقدام کے تحت اعلی معیار کے ریشم کپڑے تیار کرنے اور بھاگلپور کا ریشم برآمد کرنے کے لئے تکنیکی جانکاری اور مدد فراہم کرکے ریشم کی صنعت میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت  جناب  اشونی چوبے نے کہا کہ ریشم کی ٹیکنالوجی کو فروغ دینے  کے لئے آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور کام کرسکتا ہے۔ انہوں نے ریشم کی صنعت کے لئے زبردست کام کرنے پر انسٹی ٹیوٹ کی تعریف کی۔

پروفیسر اروند چوبے نے انسٹی ٹیوٹ کے مجوزہ عمارت کے فن تعمیر ، وژن اور مشن کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے کووڈ 19 کے دوران انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں مزید بتایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور کے مستقل کیمپس کی تعمیر کے بعد  یہ ملک بھر سے لگ بھگ 600 طلبہ کو اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرسکتا ہے۔ انسٹی ٹیوٹ ابھرتے ہوئے شعبوں جیسے ڈیٹا سائنس ، مصنوعی ذہانت ، روبوٹکس، الیکٹرک وہیکل ٹکنالوجی ، اور انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی جیسے نئے پروگرام شروع کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات سے انسٹی ٹیوٹ ملک اور صنعت کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے انتہائی ماہر انجینئر تیار کرے گا۔

بہار کے تعلیم اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر جناب اشوک چودھری نے کہا کہ آئی آئی آئی ٹی  بھاگلپور پبلک پرائیویٹ ساجھے داری کی بنیاد پر چل رہا ہے اور بہت ہی کم عرصے میں اس انسٹی ٹیوٹ نے بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ اٹھائے جانے والے اقدامات سے بہار کو فائدہ ہو گا۔

آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور کی درج بالا عمارتوں کی تعمیر کیلئے آئی آئی آئی ٹی بھاگلپور اور سی پی ڈبلیو ڈی کے مابین  اقرار نامے پر دستخط ہوئے ہیں۔

تعمیرات کا کل رقبہ 25000 میٹر مربع ہوگا جس میں  122 کروڑ روپے کے لگ بھگ لاگت آئے گی۔

نئی تعلیمی پالیسی -2020 کے پیش نظر ، اس عمارت میں ہر کلاس میں ڈیجیٹل  سہولیات حاصل رہیں گی۔

250 کی گنجائش والا لیکچر ہال تعمیر کیا جائے گا۔ جدت طرازی اور اسٹارٹس اپ کے فروغ کے لئے ورکشاپ اور انکیوبیشن سینٹر کی تعمیر بھی کی جائے گی۔

یہ عمارت مکمل  فرنیچر اور سازوسامان سے لیس ہو گی جس میں کینٹین ، پارکنگ ، ایل ای ڈی فکسچر ، سولر فوٹو وولٹیک بجلی پیدا کرنے کے نظام اور اعلی صلاحیت والے اوپن ایئر تھیٹر کے ساتھ ساتھ کمپیوٹر سینٹر کم لائبریری  آٹومیٹک ویدر اسٹیشن جیسی سہولیات  فراہم ہوں گی۔ یہ آئی آئی آئی ٹی بھاگل پور کی منفرد عمارت ہوگی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More