33 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی وزیرجناب وجے گوئل اور پہلوان ساکشی ملک نے 7 ویں سلم یووا دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

केंद्रीय मंत्री श्री विजय गोयल और पहलवान साक्षी मलिक ने 7वीं स्लम युवा दौड़ को झंडी दिखाकर रवाना किया
Urdu News

نئی دہلی۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر جناب  وجے گوئل نے آج رکن پارلیمنٹ رمیش بدھوڑی اور اولمپک میڈلسٹ پہلوان ساکشی  ملک کے ساتھ 7 ویں سلم یووا  دوڑ کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

آج کی دوڑ تغلق آباد قلعہ گاؤں سے شروع ہوئی اور کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں ختم ہوئی۔ دہلی کی کچی آبادیوں کے 3،000 سے زیادہ نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گوئل نے کہا کہ یہ کوئی دوسرا دوڑ نہیں ہے، بلکہ ہم ایک بہتر کل، ایک ‘نئے بھارت’ کے لئے دوڑ رہے ہیں جہاں ہر نوجوان قابل ہے اور کھیل ایک ایسا شعبہ ہے جس میں  ہمیں ضرور ترقی کرنی چاہیے اور طاقتور ہونا چاہئے۔ وزیر موصوف نے شرکاء کے ساتھ کوئز مقابلہ اور گانے وغیرہ کے ذریعے بھی تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر موصوف نے ان سے اپنی شرٹ، تمغے اور سرٹیفکیٹ کو رکھنے کو کہا کیونکہ ان سے ان ’11 سلم رن ‘کے تمام شرکاء کے ساتھ مجوزہ ایک میگا پروگرام میں اپنی موجودگی درج کرنے میں مدد ملے گی۔

اولمپک میڈلسٹ پہلوان ساکشی ملک نے نوجوانوں سے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینے اور صحت مند زندگی گزارنے کے فروغ پر زور دیا اور کھیل اور نوجوان کو ہندوستان کی عظمت کے دو ستون کے طور پر حوالہ دیا۔ ساکشی  ملک نے سلم یووا  دوڑ کی پہل کے لئے وزارت کھیل کی تعریف کی اور اسے نوجوان صلاحیت  کو تلاش کرنے کا ‘عظیم طریقہ’ بتایا۔

جناب  رمیش بدھوڑی نے کہا، ‘اس طرح کے کھیل کے انعقاد سے نوجوانوں کے درمیان اتحاد کو فروغ ملتا ہے اور یہ منظم کھیل اور دیگر تخلیقی سرگرمیوں کو اپنانے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ سلم یووا  دوڑ دراصل وزارت کھیل اور نہرو یووا کیندر سنگٹھن  کی طرف سے شروع کی گئی ‘سلم اپناؤ’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کا مقصد عوام کے درمیان حکومت کے عوام دوست  منصوبوں کو اجاگر کرنا ہے ۔ مجموعی طور پر 11 سلم یووا  رن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں سے 7 پہلے ہی بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت سے کامیابی کے ساتھ مکمل ہو چکی ہیں۔

8 ویں سلم  یووا  ریس 15 جولائی، 2017 کو منعقد کی جائے گی۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More