27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت کی ترقی شمال مشرقی خطے کی ترقی کے بغیر ادھوری ہے : نائب صدر جمہوریہ

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج ملک کی تعمیر میں بھارتی سائنسی برادری کے تعاون کو سراہا  اور کہا کہ ہمارے ملک کی مستقبل کی ترقی ہمارے لائق سائنسدانوں کے ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے محققین اور سائنسدانوں سے یہ بھی زور دے کر کہا کہ وہ بھارت کو ایک بار پھر ایک وشو گرو بنانے کے لیے  دیگر اہم گروپوں کے ساتھ شانہ  بہ شانہ کام کریں۔

بھارت کے شمال مشرقی خطے کے حیاتیاتی وسائل سے حیاتیاتی معیشت پر ایک قومی سیمینار میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام امپھال میں آج حیاتیاتی وسائل اور دیرپا ترقی کے ادارے آئی بی ایس ڈی نے کیا تھا  ،  نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ معقولیت پسندانہ سوچ اور سائنسی مجاز قومی کی ترقی کے اہم عناصر ہیں۔  انہوں نے وہاں موجود سائنسدانوں سے کہا  ‘‘آپ ملک کی ہمہ جہت ترقی کو تیز رفتار دینے کے لیے قابل عمل سائنسی علم کو استعمال کرنے کے لیے درکار تعلیم، تربیت، توجہ اور ڈسپلین سے آراستہ ہیں۔ ’’

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بھارت کی ترقی شمال مشرقی خطے کی ترقی کے بغیر نامکمل ہے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ مرکزی حکومت خطے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کثیر رخی طریقے کار اپنا کر شمال مشرق کو ترجیح دیتی رہی ہے انہوں نے سبھی ریاستوں سے زور دے کر کہا کہ وہ ترقی اور خوشحالی کے لیے ٹیم انڈیا کے سستے جذبے کے تحت مرکز کے ساتھ مل کر کام کریں۔ یہ بات دوہراتے ہوئے کہ ترقی کے لیے امن پہلے سے درکار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے اتحاد اور سالمیت سے  کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔

شفافیت اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ غریبوں سے متعلق رقوم بغیر کسی رکاوٹ کے ان تک پہنچنی چاہیے۔ انتظامیہ میں مادری زبان کی اہمیت اور اس کے استعمال پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مقامی زبان میں گاؤں والوں کو ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لیے کہا۔

اس موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے حیاتیاتی وسائل اور دیرپا ترقی کے ادارے آئی بی ایس ڈی میں  فائیٹو –  فارما سیوٹیکل لیب سہولت کا افتتاح کیا۔  اس رائے کا اظہا رکرتے ہوئے کہ شمال مشرقی خطہ اپنے مالا مال اقتصادی نظام کی وجہ سے حیاتیاتی تنوع کا ایک مرکز ہے۔  جناب نائیڈو نے جدید حیاتیاتی ٹکنالوجیکل ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے دیرپا ترقی کے لیے خطے کے حیاتیاتی وسائل کے بندوبست کے لیے آئی بی ایس ڈی کی تعریف کی۔

انہوں نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ آئی بی ایس ڈی بایو ٹکنالوجی محکمے کے تحت ایک ادارہ ہے  جو شمال مشرقی خطے کے فائیٹو –  فارما سیوٹیکل مشن کو آگے بڑھا رہا ہے۔یہ مشن جس کا مقصد روایتی حفظان صحت طریقۂ کار کو دستاویزی شکل دینا، سائنسی قبولیت دلانا اور روایتی حفظان صحت طریقۂ کار کو فروغ دینا  ایک اہم قدم ہے اور شمال مشرق کے جڑی بوٹیوں کے وسیع وسائل اور متنوع روایتی حفظان صحت طریقۂ کار کے تناظر میں خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے ۔ انہوں نے کہا ‘‘مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی ہے کہ آئی بی ایس ڈی آیوش دواؤں ، فائیٹو  – فارما سیوٹیکلز اور نیوٹرا سیوٹیکلز جیسی جڑی بوٹیوں والی دواؤں کی ترقی پر مبنی اسٹارٹ  – اپ کے فروغ پر بھی توجہ دے رہا ہے،   یہ یقیناً وقت کی ضرورت ہے۔

یہ اظہار خیال کرتے ہوئے کہ فائیٹو  – فارما سیوٹیکل مشن اینٹی وائرل ، اینٹی بیکٹریل ، اینٹی فنگل اور جراثیم کش جیسے علاج کے میدانوں خاص طور پر توجہ دیگا،  نائب صدر جموریہ نے کہا کہ اس سے حفظان صحت کے روایتی طریقۂ کار کو مقبول بنانے میں مدد ملے گی اور کووڈ – 19 جیسی بیماریوں سے نمٹنے میں موثر متبادل جڑی بوٹیوں والی دواؤں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔

نائب صدر جمہوریہ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ مقامی حیاتیاتی وسائل کے ساتھ اشیا کی تیاری ، طریقہ کار اور ٹکنالوجی تیار کرنے میں  یکسر تبدیلی لانے والے روایتی علم پر مبنی علاج کے فروغ میں مدد ملے گی جس سے خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی ہوگی اور حفظان صحت کے روایتی طریقۂ کار کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقعے پر نائب صدر جمہوریہ نے حال ہی میں قائم کیا گیا بھارتی سارس کووو-2  جینومک کنسورشیئم کا بھی دورہ کیا۔ کووڈ  – 19 وبا کے چیلنج سے نمٹنے میں آئی بی ایس ڈی کے رول کو سراہتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ انسا کاگ نیٹ ورک کا اس  سمت ایک اہم قدم ہے۔  انہوں  نے آئی بی ایس ڈی کے ڈائریکٹر  پروفیسر پلوک کمار مکھرجی کو بھی ان کی کوششوں پر مبارکباد دی۔

جناب نائیڈو نے آئی بی ایس ڈی کے بہت سے آؤٹ ریچ پروگراموں  کو بھی سراہا جواس کی تحقیق کے ثمرات کو اس خطےکے عام لوگوں تک پہنچانے کی یقین دہانی کرتا ہے۔

اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے منی پور سرکار کو مشورہ دیا کہ وہ صحت ، تعلیم ، زراعت ، مواصلات اور کنکٹیویٹی پر خاص دھیان دیں تاکہ خطے میں ترقی کو رفتار دی جا سکے۔

منی پور کے گورنر جناب لاگنیسن ، منی پور کےوزیر اعلیٰ جناب این بیرین سنگھ ، منی پور کے چیف سکریٹری ، ڈاکٹر راجیش کمار آئی بی ایس ڈی کے ڈائریکٹر پروفیسر پلوک کمار مکھرجی اور آئی بی ایس ڈی کے سائنسدانوں ا ور عملے نے اس تقریب میں شرکت کی۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More