36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو مہرشی نے آئی ٹی بی پی کی دھولہ گیری- 1 کوہ پیما مہم کا خیر مقدم کیا۔

Urdu News

نئی دہلی، ۔جون۔ مرکزی داخلہ سکریٹری جناب راجیو مہرشی اور ہندوستان تبت سرحدی پولس آئی ٹی بی پی کے ڈائریکٹر جنرل جناب کرشنا چودھری نے آج فورس کے صدر دفتر میں آئی ٹی بی پی کی پہلی ماؤنٹ دھولا گری ( 8167 میٹر بلند ) 2017 کی بین اقوامی کوہ پیما ٹیم کا خیر مقدم کیا ۔ کوہ پیمائی میں آئی ٹی بی پی کے کردار اور کامیابیوں کی تعریف کرتے ہوئے جناب مہرشی نے ٹیم کے لیڈر اور ٹیم کے ارکان کا خیر مقدم کیا ۔جناب مہرشی نے کوہ پیما ٹیم کے لیڈر اور اس کے ارکان کو مبارکباد دی ۔

جناب مہرشی نے کہا کہ آئی ٹی بی پی ایک منفرد تربیت یافتہ کوہ پیما فورس ہے۔ اور ہمالیہ پہاڑوں کے حالات ،فورس کے افراد کے لئے کوہ پیمائی کی آزمائش کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ فورس مہم جوئی میں اور آگے بڑھتی رہے گی ۔اس کے علاوہ مستقبل میں ملک کے لئے مزید اعزازات حاصل کرے گی۔کامیاب کوہ پیمائی کے بارے میں بتاتے ہوئے آئی ٹی بی پی کے ڈی جی جناب کرشنا چودھری نے کہا کہ ٹیم کے چھہ ارکان نے کامیابی کے ساتھ دھولہ گیری- 1 سرکی ہے جو کہ اس فورس کا اس چوٹی کو سر کرنے کا پہلا مشن تھا ۔ٹیم نے مختلف چیلنجوں کا اور پہاڑ پر چڑھنے کی مختلف ٹیکنیکی دشواریوں کا سامنا کیا۔ 25 ارکان پر مشتمل کوہ پیما ٹیم کی قیادت کمانڈنٹ جناب ارجن سنگھ نے کی ۔

دھولہ گیری – 1 چوٹی دنیا کی ساتویں سب سے انچی چوٹی ہے جو نیپال میں واقع ہے۔فورس کے5 ارکان جن میں جناب رتن سنگھ سونال 21/C HC/GD پردیپ کمار ، CT/GD نربو وانگ دوس CT/DG، سنجے کمار ، CT/GD، پردیپ پنور 19 مئی 2017 کو چوٹی پر پہنچ گئے تھے لیکن ایک ممبر HC/GD کرشن پرشاد نے اگلے دن چوٹی کو سر کیا ۔بہت اونچائی پر چڑھنے والے تین شرپاؤ ں نے بھی کامیابی کے ساتھ ٹیم کے ہمراہ چوٹی کو سر کیا۔

اس کوہ پیما ٹیم کو جناب مہرشی اور جناب چودھری نے 10 مارچ 2017 کو فورس کے صدر دفتر سے روانہ کیا تھا ۔آئی ٹی بی پی کا یہ منفرد ریکارڈ ہے کہ وہ اس طرح کی 207 مہموں میں کامیاب ہو چکی ہے۔

اس موقع پر جناب مہرشی نے آئی ٹی بی پی فورس کے گانے کا نیا اور ترمیم شدہ ورزن جاری کیا۔بولی ووڈ کے گائک سونو نگم نے گانے کے لئے اپنی خدمات مفت پیش کی ہیں۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More