40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مرکزی حکومت نے خصوصی قرضہ جاتی کھڑکی کے تحت جی ایس ٹی معاوضہ کے طور پر 6000 کروڑ روپئے کا قرض لیا اور 16 ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر منتقل کیا

English News

نئی دہلی، مرکزی حکومت نے سال 2020-2021 کے دوران جی ایس ٹی کے کلیکشن میں کمی کے مسئلے کے تدارک کے لئے ایک خصوصی قرضہ جاتی کھڑکی کھولی ہے۔ 21 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقوں میں اس خصوصی کھڑکی کا متبادل اختیار کیا ہے جو وزارت خزانہ کے تال میل سے بیک ٹو بیک قرضہ لینے کے عمل پر مشتمل ہے۔

ان میں سے پانچ ریاستوں میں جی ایس ٹی معاوضے کے تعلق سے کوئی کمی نہیں ہے۔ آج مرکزی حکومت نے 6000 کروڑ روپئے کا قرض لیا اور 16 ریاستوں کو پہلی قسط کے طور پر منتقل کیا۔ یہ ریاستیں ہیں – آندھرا پردیش، آسام، بہار، گوا، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، میگھالیہ، اڈیشہ، تمل ناڈو، تری پورہ، اترپردیش، اتراکھنڈ اور مرکز کے زیر انتظام 2 علاقے: دہلی اور جموں و کشمیر ۔

یہ قرضہ 5.19 فیصد کی شرح سود پر لیا گیا ہے۔ ریاستوں کو ہر ہفتہ 6000 کروڑ روپئے جاری کئے جانے کا ارادہ ہے۔ توقع ہے کہ ٹِینور آف بوروئنگ کے 3 سے 5 سال رہنے کا امکان ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More