41 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمہ آیوروید 19نئے ایمس کھولے گا: شری پد نائک تیسرا یوم آیوروید منایا گیا

Urdu News

نئی دلّی، آیوش کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک اعلان کیا ہے کہ محکمہ آیوروید جلد ہی 19 نئے ایمس کھولے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ کام محکمہ آیوروید نے وزارت محنت کے تحت سو ای ایس آئی سی اسپتالوں میں قبل ہی شروع کردیا ہے۔ مزید برآں بی ایس ایف اور دیگر نیم فوجی دستوں کے سات اسپتالوں میں آیوروید کا شعبہ کھولنے کے تعلق سے وزارت امور داخلہ سے منظوری بھی حاصل ہوگئی ہے۔

نئی دہلی میں آج تیسرے یوم آیوروید کا افتتاح جناب شری پد نائک نے کہا کہ رواں سال کے دوران ان کی وزارت نے عوام کی صحت کے لئے آیوروید کے مرکزی خیال کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں اور 6 ریاستوں میں قائم غیرمتعدی امراض کی روک تھام کے قومی پروگرام کے احاطے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سائنس و ٹیکنالوجی، زمینی سائنس اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود تھے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ آیوروید اور آیوش کے شعبے میں صنعت کاری کو فروغ دینے کی غرض سے ان کی وزارت، بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کے ساتھ اشتراک میں 50 ورکشاپ کا انعقاد کرے گی۔

اس موقع پر ڈاکٹر ہرش وردھن نے اپنے خطاب میں آیوروید اور دوسرے ہندوستانی طریقۂ علاج کے بارے میں اپنے تجربات کا اظہار کیا۔ انھوں نے آیوش طریقہ علاج کے سائنسی نکات پر زور دیا۔ انھوں نے نوجوان صنعت کاروں کو حساس بنانے اور آیوروید میں کاروبار کے مواقع تلاش کرنے کے لئے کل منعقد ہوئے سمینار کی تعریف کی۔

تیسرا یوم آیوروید آج دھنونتری جینتی کے موقع پر پورے ملک میں منایا جارہا ہے۔ یوم آیوروید تقریبات کے حصے کے طور پر وزارت، 4 اور 5نومبر 2018 کو نئی دہلی میں نیتی آیوگ کے ساتھ مل کر آیوروید میں صنعت کاری اور کاروبار کے فروغ سے متعلق قومی سمینار کا اہتمام کیا ہے۔ اس سمینار کا مقصد اس شعبے میں کاروبار کے مواقع کے تئیں صنعت کاروں اور آیوروید کے شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ اس موقع پر آج قومی دھنونتری آیوروید ایوارڈس بھی تفویض کئے گئے۔

تیسرے یوم آیوروید کی اہم تقریب میں ملک بھر سے تقریباً 800 شرکاء نے شرکت کیا۔ اس موقع پر معروف ویدوں کو ’’نیشنل دھنونتری آیوروید ایوارڈ‘‘ بھی تفویض کئے گئے۔ اس سال یہ پروقار ایوارڈ وید ایس کے مشرا، پروفیسر ایم ایس بگھیل اور ڈاکٹر ایتوژی بھواداسن کو آیوروید کے فروغ میں ان کے گراں قدر تعاون کے لئے دیا گیا ہے۔ ایوارڈ یافتگان کو 5 لاکھ روپئے کے نقد انعام کے علاوہ ایک توصیفی سند بھی دی گئی ہے۔ اس تقریب کے دوران آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید (اے آئی آئی اے) نئی دہلی کے ذریعہ قومی سطح کے آیورویدا کوئیز کے ایوارڈ یافتگان کو بھی سرفراز کیا گیا۔

تیسرے یوم آیوروید کی دوسری اہم تقریبات میں آیوش- ہیلتھ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (اے-ایچ ایم آئی ایس) کی شروعات رہی۔ یہ حفظان صحت کے آیوش طریقۂ علاج کے لئے الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ (ای ایچ آر) سے متعلق ایک سافٹ ویئر اپلی کیشن ہے، جسے ملک میں اس نظام میں جدید آئی ٹی  حل کو شامل کرکے آیوروید، یوگا، یونانی، سدھ اور ہومیوپیتھی نظام علاج میں بھی  انقلاب آنے کی امید ہے۔

اس موقع پر نیتی آیوگ کے رکن ڈاکٹر وی کے پول، آیوش کے سکریٹری وید راجیش کٹوچ، وید دیویندر تریگنا، وزارت آیوش کے ایڈیشنل سکریٹری جناب پرمود کمار پاٹھک، وزارت آیوش کے جوائنٹ سکریٹری جناب پی این رنجیت کمار بھی موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More