21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محکمۂ امورصارفین، عالمی یوم حقوقِ صارفین منائے گا

Urdu News

نئی دہلی: محکمہ امورصارفین کا محکمہ 15  مارچ  2018  کو  نئی دہلی میں  عالمی یوم حقوق صارفین  منائے گا ۔ اس سال  عالمی یوم حقوق صارفین کی تقریبات کا مرکزی خیال ’’ڈجیٹل بازاروں کے حالات کو بہتر بنانا ‘‘  ہے ۔ ان تقریبات کا افتتاح  امور صارفین  اور خوراک ورسدکے مرکزی وزیر جناب رام ولاس پاسوان کریں گے  اور  امور صارفین و  عوامی خوراک ورسد  وکامرس کے وزیر مملکت  جناب سی آر چودھری  اس تقریب کو رونق بخشیں گے ۔  اس سال  اس مرکزی خیال پر جناب گلشن رائے اپنی تقریر میں  روشنی ڈالیں گے ۔ جناب گلشن رائے وزیر اعظم کے دفتر میں مشیر اطلاعات کے منصب پر فائز ہیں ۔  اس تقریب میں      ریاستی سرکاروں کے وزرأ ،امور صارفین کے محکموں کے سربراہان   ،  ریاستی اور مرکزی سرکاروں کے سکریٹری    اورریگولیٹرس   ،   ممبران پارلیمنٹ   ،سی سی  پی سی کے اراکین   ،   مرکزی سرکار کے افسران اور   صنعتی دنیا  ، میڈیا    اور رضاکارامورصارفین تنظیموں کے نمائندے شرکت کریں گے ۔ اس تقریب میں  ڈجیٹل بازاروں کے حالات بہتر بنانے کے مرکزی خیال پر بحث  کی جائے گی کہ یہ  موضوع    بین الاقوامی سطح  پرموضوع بحث  بناہوا ہے ۔

          واضح ہوکہ عالمی یوم حقوق صارفین ایک سالانہ بین الاقوامی تقریب ہے ، جو   عالمی  تحریک صارفین   کے تئیں   یگانگت   کا اظہار کرتی ہے  اور یہ مطالبہ کرتی ہے کہ  صارفین کے حقوق کا احترام اور ان کا تحفظ کیا جانا چاہئے  ۔ اس تقریب میں  بازاروں کے غلط استعمال   اور ان حقوق کے لئے مضرت رساں ثابت ہونے والی سماجی ناانصافی کے خَلا ف احتجاج  بھی کیا جاتا ہے ۔ہرسال  عالمی یوم حقوق  صارفین  کے موقع  پر  ایک مرکزی خیال  قائم کیا جاتا ہے ۔سال رواں میں  عالمی یوم حقوق صارفین کا مرکزی خیال  ڈجیٹل بازاروں کے حالات کو بہتر بنانا ہے ۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More