36 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

آئی این ایس وی تارینی جنوبی افریقہ میں کیپ ٹاؤن سے گوا کے لئے روانہ

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی بحریہ تیراک جہاز (آئی این ایس وی) تارینی ،بحرگردی کے  اپنے آخری مرحلے میں آج یعنی 14 مارچ 2018 کو کیپ ٹاؤن سے گوا کے لئے روانہ ہوگیا۔ اس بجرے کو جمہوریہ جنوبی افریقہ  میں متعین ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ روچیرا کمبوچ، کیپ ٹاؤن میں ہندوستان کے قونصلر جنرل جناب ابھیشیک شکلا اور مغربی کیپ حکومت کی ثقافتی امور اور کھیل کود کی وزیر محترمہ اوروکس مارائس، ہندوستانی برادری کے ارکان اور جنوبی افریقہ کی تیراک ایشوسی ایشن کے ممبروں نے جھنڈی دکھاکر روانہ کیا۔

آئی این ایس وی تارینی عالمی بحر گردی کی اپنی پہلی مہم کے چوتھے مرحلے کی تکمیل پر 2 مارچ  2018کو کیپ ٹاؤن پہنچا تھا۔اس بجرے کی اس تاریخی مہم میں عملے کے افراد میں سبھی خواتین شامل ہیں۔اس کی قیادت لیفٹننٹ کمانڈر ورتکا جوشی کررہی ہیں اور اس کا عملہ لیفٹننٹ کمانڈروں پرتبھا جاموال، پی سواتھی اور لیفٹننٹس ایس وجیہ دیوی، بی ایشوریہ اور پائل گپتا پر مشتمل ہے۔

کیپ ٹاؤن میں اپنے قیام کے دورن عملے کی خواتین کافی مصروف رہیں۔ انہوں نے ہندوستان کی ہائی کمشنر محترمہ روچیکا کمبوچ، کیپ ٹاؤن کی میئر محترمہ پیٹریکا ڈا للی  اور مغربی کیپ کی وزیراعظم ہیلین زلے سے باقاعدہ ملاقات کی۔ ایک فوٹو نمائش اور پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔مشہور آر جے پپو ہڈسن کے ساتھ ایک ریڈیو ٹاک شو میں بھی امریکی خواتین نے حصہ لیا۔

بندرگاہ پر اپنے قیام کے دوران تارینی کی ٹیم نے یونیورسٹی آف ویسٹرن کیپ، سینٹ پالس پرائمری اسکول اور لاہل میریٹائم اکیڈمی کے طلبا سے بات چیت کی۔ہائی کمشنر کی طرف سے دیئے گئے استقبال میں تارینی ٹیم کے ارکان کو بڑی تعداد میں لوگوں سے ملنے کا موقع فراہم ہوا۔ اس استقبالیہ میں بہت سی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی جن میں افسران، کاروباری افراد، ماہرین تعلیم، بھارتی برادری کے لیڈران اور میڈیا کے افراد شامل تھے۔

بجرے کو عام لوگوں کے دورے کے لئے کھلا رکھا گیا تھا جس کے دوران سرکردہ کھلاڑیوں اور مقامی افراد نے اس کا معائنہ کیا۔ لیفٹننٹ کمانڈر  ورتکا جوشی نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ میری ٹائم اکیڈمی میں رائل کیپ یاچ کلب میں تقریر کی اور مقالہ پیش کیا۔عملے کے افراد نے مغربی کیپ کی تیراک برادری سے بات چیت کی۔

آئی این ایس وی تارینی کے کیپ ٹاؤن کے دورے کی بین الاقوامی سوشل میڈیا اور اخبارات نیز الیکٹرانک میڈیا میں خوش تشہیر کی گئی۔ اس سفر کا آخری مرحلہ گوا میں 18 افراد کو پورا ہوگا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More