37 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے یوم مئی کی تقریبات

Urdu News

نئی دہلی؍ بین الاقوامی یوم مزدور کو یوم مئی بھی کہا جاتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر یہ دن سماجی شراکت داروں کے درمیان صحتمند بات چیت کو فروغ دینے اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے منایاجاتا ہے۔ عالمی سطح پر بین الاقوامی یوم مزدور بڑے پیمانے پر منایاجاتا ہے۔ یہ دن شکاگو میں4مئی 1886ء کو مزدوروں کے قتل عام کے واقعہ کی یاد میں منایا جاتاہے۔

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب سنتوش کمار گنگوار نے یوم مئی کے موقع پر تمام مزدوروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ ’’آپ کی کڑی محنت اور لگن سے ہی قوم کی تعمیر ہوئی ہے۔‘‘

محنت اور روزگار کی وزارت یکم مئی 2018ء کو صبح دس بجے پرواسی بھارتیہ کیندر چانکیہ پوری نئی دہلی میں ایک پروگرام کا انعقاد کرے گی۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں، جہاز رانی اور آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگا کی صفائی کی مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری مہمان خصوصی ہوں گے۔اس تقریب میں حکومت ہند کی مختلف وزارتوں کے سیکریٹری، محنت اور روزگار کی وزارت کے اعلیٰ افسران ، وزارت کے مختلف بورڈز ؍مشاورتی اداروں کے ارکان ، ماہرین تعلیم، مزدوروں اور ملازمین کی انجمنوں کے نمائندے اور بین الاقوامی مزدور تنظیم(آئی ایل او) کے نمائندے شرکت کریں گے۔

اس موقع پر گزشتہ چار برسوں میں کئے گئے اہم اقدامات اور حصولیابیوں کا تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ وزارت شرم سویدھا پورٹل کے ذریعے نئی آن لائن خدمات اور ای پی ایف او کے نئے اقدامات کا آغاز بھی کرے گی۔اس کے علاوہ وی وی گری نیشنل لیبر انسٹی ٹیوٹ(وی وی جی این ایل آئی) کے  ذریعے مزدورطبقے کو سماجی تحفظ فراہم کرائے جانے میں پیش آنے والے چیلنجوں کے بارے میں نئی اشاعت کا اجراء کیا جائے گا۔

محنت اور روزگار کی وزارت کے ذریعے پہلی بار ای ایس آئی سی اور ای پی ایف او کے ذریعے ماڈل ملازمین کے طورپر شناخت کئے جانے والے مالکان اور اپنی ملازمت کے دوران شاندار خدمات انجام دینے والے سینٹرل لیبر سروس آفیسرز کو انعامات سے نوازا جائے گا۔عمارتیں تعمیر کرنے والے اور دیگر تعمیراتی  مزدوروں کو بھی فائدے تقسیم کئے جائیں گے۔اس کے بعد مزدوروں کے ماہرین کے ایک پینل مباحثے کا انعقاد کیا جائے گا، جس کا موضوع’’غیر منظم مزدوروں کو سماجی تحفظ فراہم کرانے کے لئے حکمت عملی‘‘ ہوگا۔

وزیر موصوف نے ملک کے ہر ایک مزدور کو ایک بار پھر مبارکباد دی اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی کڑی محنت اور عزم و ارادے سے ہندوستان کرہ ارض کا ایک عظیم ملک بنائیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More