38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بھارت، حکومت سری لنکا اور وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے، نائب صدر

Urdu News

نئی دہلی، نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو نے  دنیا کے مختلف حصوں میں جاری  دہشت گردانہ حملوں پر  دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی ایجنسیوں جیسے  اقوام متحدہ سے  بین الاقوامی دہشت گردی  پر غور وخوض کے لئے  ایک جامع اجلاس  طلب کرنے کی  ہندوستان  کی  تجویز  پر عمل کرنے  کی اپیل کی ہے تاکہ  ہر قسم کی  بین الاقوامی دہشت گردی کو  جرم قرار دیا جائے اور  دہشت گردوں ، انہیں مالی امداد فراہم کرنے والوں اور  حمایت کرنے والوں کو  فنڈ ، اسلحہ اور محفوظ مقام  فراہم نہ کیا جاسکے۔

جناب نائیڈو نے  عالمی برادری سے  دنیا سے  دہشت گردی  کی لعنت کو پورے طور پر ختم کرنے کے لئے  ٹھوس کارروائی کرنے کی اپیل کی۔

آج بینگلور میں بینگلور یونیورسٹی  کی  54 ویں سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کرتے ہوئے  جناب نائیڈو نے کہا کہ  وقت آگیا ہے کہ  اُن عناصر کو جواپنی  سرکاری   پالیسی  کے  تحت  دہشت گردی کی مدد کرتے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، ان سے نمٹنے کے لئے  دنیا  ٹھوس کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  ’’صرف مذمت کرنا  اور  معاوضہ دے دینا ہی کافی نہیں ہوگا بلکہ  ہمیں اس کے  روٹ کاز تک پہنچ کر  اس کی ہر شکل کو جڑ سے ختم کرنا ہوگا‘‘۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ پوری دنیا میں  ہزاروں بے گناہ افراد  ہلاک کردیئے گئے ہیں ، اور  عالمی برادری  خاموش ہے ، امن کی بحالی کے بغیر  ترقی  کا کوئی معنی نہیں ہوگا۔

سری لنکا میں  دہشت گردی کی وحشیانہ کارروائیوں پر  ، جس میں متعدد بے  گناہ افراد ہلاک ہوئے ہیں ، رنج کا اظہار کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  مشکل کی اس گھڑی میں  بھارت  حکومت سری لنکا اور  وہاں کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

 نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  اعلیٰ تعلیم میں  ذات  ونسل  اور مذہب و جنس کی   رکاوٹ  کو دور کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ  سماجی مساوات  اور جنسی برابری  کے اصول  کا جہاں تک اعلیٰ تعلیم کا تعلق ہے،  تو  یہ معاملہ باعث تشویش ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  عالمی معیارات کے مساوی  معیاری تعلیم  فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

سامعین کو  بھارت کی شاندار وراثت کی یاد دلاتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ  بھارت کو  عہد رفتہ  کی  شاندار روایت کو دوبارہ حاصل کرنا ہوگا اور  آن لائن کورسز  کی توسیع  بڑے پیمانے پر آن لائن کورسز  (ایم او او سی)  کورسز اور  فاصلاتی کورسز  کے ذریعے  اعلیٰ تعلیم کی ڈیجیٹل کاری جیسے  اقدامات  کی بڑے پیما نے پر توسیع کرکے تعلیم  کی ترقی اور  ترسیل  کرنی ہوگی۔

 نائب صدرجمہوریہ نے اعلیٰ تعلیم کے اداروں سے  مختلف شعبوں میں مہارت کے ساتھ  رابطہ جاتی تعلیمی پروگرامو ں کو فروغ دینے ، نیز مختلف  شعبوں  کو  باہم مربوط کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اعلیٰ تعلیم کا نظام اس طرح تیار  کرنا ہوگا کہ وہ  موجودہ  تکنیکی اور  سرمایہ کار انہ عالمی نظام  اور  اس کی  معیشت  کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے نوجوانوں کو تیار کرکے  اہل بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  تعلیم پر مبنی ترقیاتی پروگرام سے  ہندوستان  کی وسیع آبادی  کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے   کہا کہ  سہ رُخی حکمت عملی  یعنی  ’’اِسکل‘، ری اِسکل اور اَن اسکل‘‘ کے علاوہ  ’’سیکھو، دوبارہ سیکھو اور  بھول جاؤ‘‘ کو شامل کرکے  ہنر مندی  پر  مبنی  تعلیم  دینے پر  توجہ  دینی ہوگی۔

نائب صدرجمہوریہ نے کہا کہ  ہمارے اعلیٰ تعلیمی نظام  کو بہتر بنانا اور  اس میں اصلاح کرنا صرف وقت کی ضرورت ہی نہیں ہے بلکہ  اس سے نہ صرف ہمارے تعلیمی ادارے ، تعلیم کے عالمی مراکز بنیں گے بلکہ یہ بات بھی یقینی ہوگی کہ  طلباء روزگار کے محاذ پر درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے قابل بھی ہوسکیں گے۔

انہوں نے  بھارت میں  اعلیٰ تعلیم میں  مجموعی اندراج  کے تناسب  پر  اپنی تشویش ظاہر کی جو  امریکہ اور  چین ، جہاں باالترتیب 85.8 فیصد  اور  43.4 فیصد  کے مقابلے میں  صرف 27 فیصد ہے۔ نائب جمہوریہ نے  مجموعی اندراج کے تناسب کو بہتر بنانے کے لئے  اقدامات کرنے  کی بھی اپیل کی۔

اس تقریب میں  کرناٹک کے گورنر  اور بینگلور یونیورسٹی کے چانسلر  جناب واجو بھائی والا ، بینگلور یونیورسٹی کے وائس چانسلر  پروفیسر کے آر وینو گوپال  ، بینگلور یونیورسٹی کے رجسٹرار  پروفیسر بی کے روی  ، یونیورسٹی کے رجسٹرار (ای ویلیوشن) پروفیسر سی شیواراجو ، اعزازی  ڈگری یافتگان  ، سنڈی کیٹ کے اراکین ، اکیڈمک کونسل ، مدعو اہم شخصیات ، صدر شعبہ اور  عملہ  ، طلباء اور ان کے والدین موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More