28 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماہ دسمبر 2017کے دوران ، 25 دسمبر 2017 تک ، جی ایس ٹی کے تحت مجموعی کلیکشن

Urdu News

نئی دہلی، جی ایس ٹی کے تحت مجموعی مالیہ کلیکشن ماہ دسمبر 2017 کے دوران 25دسمبر 2017 تک 80 ہزار 808 کروڑ روپے کے بقدر رہا ہے۔ 99.01 لاکھ ٹیکس دہندگان کو 25 دسمبر تک  جی ایس ٹی کے تحت درج رجسٹر کیا جا چکا ہے، جس میں سے 16.60لاکھ کمپوزیشن ڈیلر ہیں، جنہیں  ہر سہ ماہی کے بعد ریٹرن داخل کرنا ہوتا ہے۔ 53.0لاکھ ریٹرن 25دسمبر 2017 تک ، ماہ نومبر کیلئے داخل کئے جا چکے ہیں۔

80،808کروڑ روپے کے مذکورہ مجموعی جی ایس ٹی کلیکشن میں جو 25دسمبر 2017 تک عمل میں آیا ہے ، 13،089کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کے تحت حاصل ہوئے ہیں اور 18650کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کے تحت وصول کئے گئے ہیں۔ 41270کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی کے تحت اور 7798کروڑ روپے بھرپائی محصول کے تحت وصول کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 10348کروڑروپےآئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی  کے کھاتے میں منتقل کئے گئے ہیں اور 14488کروڑ روپے آئی جی ایس ٹی سے ایس جی ایس ٹی کھاتوں میں منتقل ہوئے ہیں۔ یہ منتقلی آئی جی ایس ٹی کے کراس یوٹیلائزیشن کے نتیجے میں فنڈوں کے تطبیق کے تحت عمل میں آئی ہے تاکہ سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی کی ادائیگی ہو سکے، جو بین ریاستی بی 2سی لین دین  کے تحت عمل میں آئی ہے۔ اس طریقے سے مجموعی 248836 کروڑ روپے کی رقم آئی جی ایس ٹی سے سی جی ایس ٹی/ایس جی ایس ٹی کھاتوں میں تطبیق کے طور پر منتقل کی جا رہی ہے۔ لہذا سی جی ایس ٹی اور ایس جی ایس ٹی کا ماہ دسمبر 2017 تک کا 25دسمبر تک کا کلیکشن بالترتیب  23437کروڑ روپے اور 33138کروڑ روپے ہے، جس میں  تطبیق کی رقم بھی شامل ہے۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More