40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

ماورائے ساحل گشتی جہاز آئی سی جی ایس سوجے کی کوسٹ گارڈ میں شمولیت

Urdu News

نئی دہلی، بھارتی کوسٹ گارڈ کے جہاز سوجے کو، جو 105 ایم کے ماورائے ساحل6  گشتی بحری جہازوں (او پی وی) کا آخری جہاز ہے، آج گوا میں بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈائریکٹر جنرل راجند رسنگھ نے گوا شپ یارڈ لمیٹڈ کے سی ایم ڈی اور کوسٹ گارڈ، مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں اور اہم شخصیات کی موجودگی میں کوسٹ گارڈ میں شامل کیا۔

سوجے، جس کے معنی ہیں عظیم فتح، بھارتی کوسٹ گارڈ کےملک کے سمندری مفادات کی خدمت اور تحفظ کے لئے  عزم وارادے کا مظہر ہے۔ یہ جہاز اڈیشہ میں پارادیپ سے تعلق رکھتا ہے جو شمال مشرقی خطے کے کمانڈر کوسٹ گارڈ ریجن کے انتظامی کنٹرول کے تحت ہوگا۔

105 میٹر طویل او پی وی کو گوا شپ یارڈ لمیٹڈ نے خود ڈیزائن کرکے تعمیر کیا ہے جس میں جدید ترین جہاز رانی اور مواصلاتی آلات نصب ہیں اور مختلف قسم کے سینسر اور مشینیں لگائی گئی ہیں۔ اس کی خصوصیات میں 30 ایم ایم والی سی آر این 91 بحری توپ، مربوط برج سسٹم (آئی بی ایس)، مربوط مشینری کنٹرول نظام (آئی ایم سی ایس)، پاور منجمنٹ نظام (ٹی ایم ایس) اور بڑی قوت والا بیرونی فائر فائٹنگ نظام شامل ہیں۔ اس جہاز کو اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ اس میں دو انجن والا ایک ہلکا ہیلی کاپٹر اور بورڈنگ کے مقصد کے لئے  5 کوئک ریکشن ان فلیٹ ایبل بوٹ موجود ہیں  جو تلاش اور بچاؤ کارروائیوں، قانون نافذ کرنے اور سمندری گشت انجام دینے میں کام آتے ہیں۔ یہ جہاز آلودگی صاف کرنے کا بھی اہل ہے اور سمندر میں پھیلے تیل کو قابو میں کرسکتا ہے۔

اس جہاز میں جو 2350 ٹن (جی آر ٹی) کا ہے،  دو 9100 کلو واٹ کے ڈیزل انجن لگے ہیں اور اس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 23 ناٹس ہے اور معمول کی رفتار پر 6000 این ایم حاصل کرسکتا ہے۔

پارادیپ میں کوسٹ گارڈ کے بیڑے میں شامل ہونے کے بعد یہ جہاز ای ای زیڈ کی جامع نگرانی کے لئے اور کوسٹ گارڈ چارٹر کے تحت تفویض کردی دیگر فرائم انجام دے گا اور بھارت کے سمندری مفادات کا تحفظ کرے گا۔ فی الحال بھارتی کوسٹ گارڈ کے پاس 134 جہازوں اور کشتیوں کا بیڑہ  ہے اور66 جہاز اور کشتیاں بھارت کے مختلف شپ یارڈ میں زیر تعمیر ہیں۔

آئی سی جی ایس سوجے ڈپٹی انسپکٹر جنرل یوگیندر ڈھاکہ کی کمان ہوگا اور اس میں 12 افسران اور 94 ملاح موجود ہوں گے۔

آئی سی جی ایس سوجے کے بھارتی کوسٹ گارڈ میں شامل ہونے کے بعد کوسٹ گارڈ کی آپریشن کی صلاحیت اور کثیر جہتی سمندری فرائض انجام دینے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ جدید ترین آلات سے لیس او پی وی ہماری وسیع ساحلی پٹی پر سمندری تحفظ اور خاص طور پر اڈیشہ اور مغربی بنگال کی سمندری حدود کے تحفظ میں زبردست اضافہ کرے گا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More