22 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مالی برس 19-2018 کیلئے حکومتِ ہند کے ماہانہ کھاتے کا ماہ فروری 2019 تک کا جائزہ

Urdu News

نئی دہلی، مالی برس 19-2018 کیلئے مرکزی حکومتِ ہند کے ماہانہ کھاتے ماہ فروری 2019 کو مستحکم کرکے اس کی رپورٹس کو شائع کر دیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے اہم نکات درج ذیل دیئے گئے ہیں:

حکومتِ ہند کو ماہ فروری 2019 تک 13،37،340کروڑ روپے (73.37فیصد گزشتہ برس 19-2018 کے اسی مدت کے آر ای سے کل موصولہ)موصول ہوئے ، جس میں10،93،923کروڑ روپے ٹیکس محصول (خالص مرکز کے)،1،71،755 کروڑ روپے نان ٹیکس ریونیو اور71،662کروڑ روپے، نان ڈبٹ کیپٹل رسید سے موصول ہوئے ہیں۔ نان ڈبٹ کیپٹل رسید میں قرض واپسی سے موصول ہونے والے ریکوری قرض سے (15،042کروڑ روپے)اور پی ایس یو کے سرمایہ نکاسی سے (56،620کروڑ روپے)سے موصول ہونے والا سرمایہ شامل ہے۔

مذکورہ موصولہ رقم کے مطابق 5،96،667کروڑ روپے حکومت ہند کی جانب سے ا س مدت کے لئے ریاستی حکومتوں کے ٹیکس کے حصے کے طور پر دیئے گئے، جبکہ یہ رقم گزشتہ سال 18-2017 میں اسی مدت کے دوران67،043کروڑ روپے کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

حکومت ہند کے ذریعہ کل اخراجات پر صرف کی گئی رقم21،88،839کروڑ روپے (89.08فیصد 19-2018 کی اسی مدت کے دوران آر ای) ہے، جس میں سے19،15،303کروڑ روپے ٹیکس کھاتے کے ہیں اور2،73،536کروڑ روپے کیپٹل کھاتے کے ہیں۔ کل محصول اخراجات میں سے5،01،160کروڑ روپے سودا ادائیگی کھاتے کے ہیں اور2،63،868کروڑ روپے اہم اور بڑی سبسڈیز پر  صرف ہوئے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More