26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

مارشل آئی لینڈ کے یوم آئین کے موقع پر صدر جمہوریہ کا پیغام

मार्शल द्वीप के संविधान दिवस के अवसर पर भारत के राष्ट्रपति का संदेश
Urdu News

نئی دلّی ، یکم مئی ؍صدر جمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی نے مارشل آئی لینڈ کے یوم آئین ( یکم مئی ) کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
عوامی جمہوریہ مارشل آئی لینڈ کی صدرڈاکٹر ( محترمہ ) ہلدا سی ہین کے نام اپنے ایک پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ حکومت ہند ، ہندوستانی عوام اور خود اپنی جانب سے میں آپ کو ، آپ کی حکومت اور جمہوریہ آئس لینڈ کے عوام کو آپ کے یوم آئین کے موقع پر گرم جوش مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔
ہمارے دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔ ہند ۔ پیسیفک آئی لینڈ تعاون فورم ( ایف آئی پی آئی سی ) کے ذریعہ سووا میں نومبر 2014 میں منعقعدہ اور جے پور میں 2015 میں منعقدہ چوٹی کانفرنسوں کے توسط سے پیسیفک آئی لینڈ ممالک کے ساتھ ہندوستان کی بات چیت نے ہمیں موجودہ چیلنجوں اور معاملات پر مل کر کام کرنے کا موقع فراہم کیا ہے ۔ ہندوستان میں تریبیت یافتہ ’’ سولر ماماز ‘‘ کی کوششوں کے ذریعہ اطلاعاتی تکنالوجی اور شمسی برق کاری کے شعبے میں دو سو مکانوں کو مرکز مہارت بنانے کی ہندوستانی پہل کے ثمر آور نتائج برآمد ہوئے ہیں اور آئی ٹی ، ٹیلی میڈیسن ، ٹیلی ایجوکیشن اور قابل تجدید توانائی کے شعبوں میں ہمارے باہمی تعلقات کی گوناگونیت میں تعاون فراہم کیا ہے ۔
مجھے یقین ہے کہ ہندوستان اور جمہوریہ آئی لینڈ کے درمیان دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد پر مبنی تعلقات آئندہ برسوں میں مزید مستحکم ہوں گے ۔
صدر جمہوریہ نے مزید کہا کہ براہ کرم میری جانب سے اپنی اچھی صحت اور شادمانی کے ساتھ ساتھ جمہوریہ مارشل آئی لینڈ کے دوست عوام کے ترقی اور خوش حالی کے لئے نیک خواہشات قبول فرمائیں ۔ ‘‘

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More