27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

انڈین ریلویز دیویانگ جنوں کے لئے مقررہ کوٹے کے مطابق ان کے لئے شناخت کئے گئے عہدوں پر دیویانگ جنوں کی بھرتی کے لئے واضح طور پر پابند عہد ہے

Urdu News

نئی دہلی، انڈین ریلویز کی لیول۔1 کی بھرتی کے سلسلے میں حال ہی میں کی جانے والی بھرتی میں بینچ مارک معذوری والے افراد(پی ڈبلیو بی ڈی) کے لئے ریزرو اسامیوں پر بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف 23 اکتوبر 2019 سے نئی دہلی میں منڈی ہاؤس کے قریب کئی دیویانگ جنوں اور ان کے حامیوں نے  احتجاجی دھرنا دیا تھا۔

انڈین ریلویز نے فروری 2018 میں انڈین ریلویز کی تقریبا63 ہزار اسامیوں کے لئے ایک  مرکزی بھرتی نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔اس نوٹیفکیشن میں بینچ  مارک معذوری والے افراد( پی ڈبلیو بی ڈی) کے لئے اسامیاں بھی شامل ہیں۔

 بعد میں ترمیم شدہ پی ڈبلیو بی ڈی قانون کے ضابطوں ، جن میں پی ڈبلیو  بی ڈی  زمرے( کئی طرح کی معذوری والے حال ہی میں شروع کئے گئے نئے زمرے سمیت) کے لئے 4 فیصد ریزرویشن ضروری قرار دیا گیا ہے،کی بنیاد پر درخواست دینے کے لئے امیدواروں کے لئے ایک اضافی زمروں کی اطلاع دی گئی ہے۔اس کے بعد بھرتی کے عمل میں چار پی ڈبلیو بی ڈی زمروں سے ہر ایک کے لئے اسامیوں میں واضح طور پر 1 فیصد کی تقسیم کی گئی جس سے پی ڈبلیو بی ڈی کے لئے ریزرو اسامیوں کی کل تعداد بڑھ کر تقریبا 2500 ہوگئی۔

معذور افراد( دیویانگ جن) کے لئے چیف کمشنر کی عدالت کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں کی شکایت اسامی کے فیصد میں اس ترمیم کے بارے میں تھی اور کچھ ریلوے زونز میں کچھ دیویانگ امیدواروں کی مخصوص شکایتیں اہلیت کے نمبروں کے بارے میں معلومات اور دستاویزی تصدیق کے لئے بلائے جانے کے بارے میں تھی۔

معذور افراد کے چیف کمشنر( سی سی پی ڈبلیو ڈی) کی عدالت کے سامنے 23 اکتوبر 2019 کو سنوائی کے لئے اس سلسلے میں 5 تحریری عرضداشتیں پیش کی گئیں۔

اس سلسلے میں مظاہرین کے نمائندوں کے ساتھ سینئر ریلوے بورڈ افسروں کی ایک تفصیلی میٹنگ 24 اکتوبر 2019 کو سماجی انصاف کی وزارت کے سکریٹری کے دفتر میں منعقد کی گئی۔ اس کا مقصد شکایتوں کو سمجھنا اور ریلوے کے موقف اور کی گئی کارروائی کی وضاحت کرنا اور مظاہرین کو یقین دلاناتھا کہ ان کی تمام شکایتوں کی جانچ کی جائے گی اور جو حقیقی شکایتیں ہیں،  ان کا وقت کی پابندی کے ساتھ  ازالہ کیاجائے گا۔ انڈین ریلویز نے بینچ مارک والے معذور افراد ( پی ڈبلیو بی ڈی) کی بھرتی کے سلسلے میں تمام موجودہ ہدایات پر عمل کرنے کی اپنی عہد بندی کا اعادہ کیا ہے۔

اس کے بعد 25 اکتوبر 2019 کومعاملے کی سنوائی سی سی پی ڈبلیو ڈی کی عدالت میں ہوئی۔

دیویانگ جنو ں  کے مختلف طبقوں کے لئے نوٹیفائی کی گئی اسامیوں کے مطابق متعلقہ ریلوے زونز میں اہلیت رکھنے والے پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کی ان کی اہلیت / نمبر کے مطابق  تقرری کی جائے گی۔

جس اسامی پر بھرتی نہیں ہوگی،اس پر کسی دیگر غیر پی ڈبلیو بی ڈی  امیدوار کی بھرتی نہیں کی جائے گی۔

ہر ایک ریلوے/ آر آر سی کے لئے زمرے وار اہلیت کے نمبر/ کٹ آف سے متعلق صورتحال متعلقہ ویب سائٹوں پر ظاہر کی جائے گی۔

امیدوار اپنی شکایتیں رکھ سکتے ہیں جن کی احتیاط  اور پوری تندہی کے ساتھ جانچ کی جائے گی۔بھرتی کا عمل ابھی جاری ہے اور آنے والے ہفتوں میں مزید پی ڈبلیو بی ڈی امیدوار تقرر کے لئے آئیں گے۔کسی بھی صورت میں دیویانگ جنوں کی کسی اسامی  پر کسی دیگر زمرے  کے امیدوار کی بھرتی نہیں کی جائے گی۔کچھ مخصوص حالات میں جہاں پی ڈبلیو بی ڈی کی اسامیوں پر بھرتی نہیں ہوگی۔ تو ان کو آئندہ بھرتی نوٹیفکیشن کے لئے آگے بڑھا دیاجائے گا۔

انڈین ریلویز ڈیویانگ جنوں کے لئے مقررہ کوٹے کے مطابق ان کے لئے شناخت کئے گئے عہدوں پر دیویانگ جنوں کی بھرتی کے لئے واضح پابند عہد ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More