38 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قوم آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو ان کے 62 ویں مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کررہی ہے

Urdu News

نئی دہلی، صدر جمہوریہ جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں بھارت رتن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے 62 ویں مہاپرینروان دیوس پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے قوم کی قیادت کی۔ صدر جمہوریہ نے آج صبح پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سنسد بھون کے لانز میں بابا صاحب کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کئے۔

نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو، وزیراعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا اسپیکر محترمہ سمترا مہاجن نے بھی ہندوستان کے بابائے آئین ڈاکٹر امبیڈجکر کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرکے اپنی خراج عقیدت پیش کی۔

ان کے علاوہ بابا صاحب کو نذرانۂ عقیدت نذر کرنے والی دیگر شخصیات میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر جناب تھاور چندر گہلوت، وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور تفویض اختیارات جناب کرشن پال گرجر کے علاوہ جناب وجئے سامیلا اور جناب رام داس اٹھاولے نیز دیگر معزز شخصیات شامل ہیں۔

اس تقریب کا انعقاد سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے تحت ایک خود مختار تنظیم امبیڈکر فاؤنڈیشن کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More