24 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی تعلیمی پالیسی ، ہندوستان کو ایک’علمی طاقت‘ بنانے کے لئے مثبت سوچ اور پائیدار کاوشوں کا نتیجہ ہے-وزیر تعلیم

Urdu News

نئی دہلی، وزارت تعلیم نے شکشک پرو اقدام کے تحت، این ایس ایس، این سی سی، این وائی کے ایس رضاکاروں اور اُنت بھارت ابھیان(یو بی اے) کے رابطہ کاروں کے ذریعے قومی تعلیمی پالیسی  2020کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لئے ایک قومی ویبنار منعقد کیا۔ وزیر دفاع  جناب راج ناتھ سنگھ اس ویبنار کے مہمان خصوصی تھے۔ مرکزی وزیر تعلیم جناب پوکھریال نشنک،  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو، تعلیم کے وزیر مملکت  جناب سنجے دھوترے اس موقع پر موجود تھے۔ وزارت دفاع کے سکریٹری  جناب اجے کمار ، اعلی تعلیم کے سکریٹری جناب امت کھرے، اسکولی تعلیم اور خواندگی کی سکریٹری  محترمہ انیتا کروال، نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی سکریٹری  محترمہ اوشا شرما،  یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے صدر نشیں پروفیسر ڈی پی سنگھ اور مختلف یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں نے بھی اس ویبنار میں شرکت کی۔ نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی)،  نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) ، نہرو یوا کیندر سنگٹھن اور  انت بھارت ابھیان نے بھی  ملک بھر سے ورچوولی طور پر اس میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20200916_134655-2869x18469YWA.jpg

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی ہندوستان کی تاریخ میں پہلی ایسی پالیسی ہے جس میں ایک کثیر جہتی  اور ہمہ رخی  ساجھیداری ، صلاح ومشورے  کا عمل اپنایا گیا جس میں آن لائن ، انتہائی بنیادی سطح پر اور قومی سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انتہائی بنیادی سطح پر، صلاح ومشورے کو گرام پنچایتوں، بلاکوں،  شہری مقامی اداروں، اضلاع اور ریاستوں نیز مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں منعقد کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی  ان  دو لاکھ سے زیادہ تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کی ہے جو  اساتذہ ،  ماہرین تعلیم ، والدین  اور  تعلیم سے تعلق رکھنے والے دیگر  افراد نے  فراہم کی ہے۔ اس پالیسی میں اسکول اور اعلیٰ تعلیم میں بہت سی  انقلابی تبدیلیاں وضع کی گئی ہیں، جس سے طلباء کی کل جہتی فروغ ہوگی۔  انہوں نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی وزیراعظم جناب نریندر مودی کے ’خود کفیل ہندوستان‘  کے نظریئے کو پورا کرے گی۔

وزیر دفاع نے مطلع کیا کہ اس پالیسی میں ریاستی سرکار  کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے بھی  گنجائش رکھی گئی ہے کہ وہ اپنے مڈل اور ہائی اسکولوں میں ان سی سی ونگ کی شروعات کریں۔ انہوں نے مزید مطلع کیا کہ اعلیٰ تعلیم میں کثیر رخی داخلے اور  اخراج کی اسکیم سے اُن نوجوانوں کو فائدہ ہوگا، جو بیچ میں ہی تعلیم ترک کرنے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔ اس اقدام سے ہمارے مسلح افواج کے سپاہیوں کو بھی  بڑا فائدہ ہوگا ، جو  ملک کی خدمت کرنے کے ساتھ ساتھ، پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کے ذخیرے کو بڑھانے کے لئے، مقامی  سرکردہ افراد  یا ماہرین کو اسکول میں ’خصوصی تربیت کار‘ کے طور پر رکھنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس ضمن میں ریٹائرڈ اساتذہ  اور فوج کے افسران اپنے قریبی اسکولوں میں خدمات فراہم کرکے قوم کی تعمیر کرنے میں اپنا حصہ دینے کے قابل ہوسکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG_20200916_134058-2869x2118XX2I.jpg

وزیر دفاع نے ایک معروف کہاوت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ  اگر آپ نسلوں کو بہتر بنانا چاہتے ہیں تو آپ کو تعلیم میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان دنیا کے نوجوان ملکوں میں سے ایک ہے اور  نوجوان قومی فروغ میں وسیع تر اہم کامیابیاں حاصل کرنے  کے لئے ہماری طاقت ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ تقریب، نوجوانوں کے مابین  ہم عصر معاملات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے میں ایک اہم رابطہ ثابت ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی حمایت کے ساتھ مکمل تعلیمی نظام اور زیادہ مؤثر ہوگا۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  ہندوستان کو ’ایک علمی طاقت‘ بنانے کے لئے مثبت سوچ اور پائیدار کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی صرف ایک پالیسی دستاویز ہی نہیں بلکہ ہندوستا ن کے عوام کی امنگوں کا آئینہ دار ہے۔ یہ پالیسی  جامع  اور  دور اندیشی پر مبنی ہے اور  یہ  مستقبل میں ملک کی ترقی کی راہ ہموار کرنے میں ایک وسیع کردار ادا کرے گی۔

جناب پوکھریال نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  موجودہ تعلیم نظام میں ایک  مثبت تبدیلی اور  مستقبل کے چیلنجوں پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی  تمام طلباء کو معیاری تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بناتی ہے جس میں سماجی  اور اقتصادی  طور پر محروم زمروں پر خصوصی  توجہ مرکوز کی گئی ہے۔

جناب پوکھریال نے اجاگر کیا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت، نوجوانوں کے مختلف پروگراموں کے ساتھ منسلک ذاتی تحریک کے زیر اثر ہندوستان کے نوجوانوں کی ایک وسیع تر قوت رکھتی ہے۔ قومی تعلیمی پالیسی کے ایک سفیر کے طور پر ، نوجوان، انتہائی  ابتدائی سطح پر قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے بارے میں  بیداری پیدا کرنے کے لئے انتہائی  اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کااظہار کیا کہ یہ ویبنار، تعلیمی پالیسی کے کامیاب نفاذ کے لئے، وزارت تعلیم  اور  نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت  کے  تحت مشترکہ منعقد کیا گیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ این  وائی کے ایس ، این ایس ایس ، این سی سی   کے رضاکار اور  انت بھارت ابھیان کے رابطہ کار ، نوجوان ہندوستان کی امنگوں کے مطابق تیار کردہ  اس تعلیمی پالیسی کے کامیاب نفاذ میں انتہائی اہم رول ادا کریں گے۔

شرکاء سے خطا کرتے ہوئے جناب کرن رجیجو نے کہا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2020  میں نوجوانوں کو اس کی سفارشات کے مرکز میں رکھا گیا ہے۔ ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ اس پالیسی  میں قومی تعمیر میں  نوجوانوں کی وسیع تر شراکت داری پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قومی تعلیمی پالیسی  2020  کے تحت طلباء کو وسیع تر  اختیارات حاصل ہوں گے اور وہ  مضامین کا انتخاب کرسکیں گے۔ آرٹ اور سائنس اور کھیل کود جیسی  تعلیمی اور غیر تعلیمی سرگرمیوں، پیشہ ورانہ اور  تعلیمی اسٹریمس کے درمیان کوئی واضح فرق نہیں ہوگا۔یہ  ہمہ رخی  تعلیمی رسائی  بچوں کی مجموعی فروغ کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت ، وزارت تعلیم کے ساتھ  تعاون  قائم کرکے اس سمت میں ٹھوس کاوش کرنے کی پابند ہے۔

جناب رجیجو نے مزید کہا کہ نوجوان قوم کے معمار ہیں اور  یہ ملک کو کامیابی کی راہ پر لے کر جائیں گے۔ یہ بات ضروری ہے کہ ہندوستان کے نوجوان کو ملک کے آرٹس، زبانوں اور  تعلیمی روایات کے ساتھ ساتھ   ملک کی متنوع سماجی،  ثقافتی اور  تکنیکی ضروریات کے بارے میں باخبر کیا جانا چاہئے۔نئی تعلیمی پالیسی  کی بیداری  پیدا کرنے میں نوجوانوں کو شامل کرکے تعلیمی شعبے کی تغیر پذیری پر ایک  نمایاں اثر پڑے گا۔ اسی نظریئے کے تناظر میں وزارت تعلیم نے شکشک پرو کے تحت نئی  قومی تعلیمی پالیسی 2020  پر قومی پیمانے پر ویبنار کا  ایک سلسلہ شروع کیا ہے، جس کا مقصد قومی تعلیمی پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ملک کو ایک  پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ ویبنار بھی، اس ویبنار کے سلسلے کا ایک حصہ ہے جس کا مقصد اپنے رضا کاروں کو تعلیمی پالیسی کے مختلف گنجائشوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنا ہے۔

جناب دھوترے نے شکریہ ادا کرتے ہوئے، وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ سے  اس پروگرام میں اُن کی شمولیت اور تعلیم کے شعبے میں اُن کے گراں قدر  خطاب پر ممنونیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرکزی وزیر تعلیم جناب رمیش پوکھریال نشنک،  وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب کرن رجیجو اور  اس موقع پر موجود دیگر  سرکردہ شخصیتوں کا  شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر’نئی تعلیمی پالیسی  کے بارے میں معلومات کی تشہیر کے لئے این ایس ایس، این سی سی، این وائی کے ایس اور  یو بی اے  رضا کاروں کے لئے ویب وسائل‘ کے موضوع پر ایک کتاب کا اجراء بھی کیا گیا۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More