40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کامرس کے وزیر نے برآمدی تنظیموں کے ساتھ میٹنگ کی

Urdu News

نئی دہلی، کامرس اور صنعت نیز شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر  جناب سریش پربھو نے   آج نئی دہلی میں  سرکاری افسران اور برآمدی تنظیموں کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی جس کا مقصد  برآمدی سیکٹر کو درپیش   مسائل پر  تبادلہ خیال کرنا تھا۔

جناب  سریش پربھو نے  حالیہ مہینوں میں برآمدی کریڈٹ کے کم ہونے کے  رجحان کو اجاگر کیا  اور تجویز کیا  کہ بینکوں سے کہا جائے کہ وہ  برآمدی سیکٹر خاص طور پر  بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں   (ایم ایس ایم ایز) قرضے دیئے جانے کی ہمت افزائی کریں تاکہ روزگار کے زیادہ   مواقع پیدا کئے جاسکیں۔

کامرس کے وزیر نے ان پٹ ٹیکس کریڈٹ (آئی ٹی سی) کے ریفنڈ کو  آن لائن کرنے  پر زور دیا تاکہ   برآمدی ریفنڈ  کا سلسلہ مسلسل جاری رہے اور اسے    شفاف   اور جوابدہ بنایا جاسکے۔

برآمدی سیکٹر کے نمائندوں نے   ایڈوانسڈ اتھارائزیشن   کے تحت برآمد سے پہلے کے مسائل کو  اجاگر کیا اور کامرس کے وزیر سے درخواست کی کہ  اس شرط کو  ہٹانے کے لئے جس کا اطلاق پہلے کی تاریخوں سے     ہو، ایک نوٹی فکیشن جاری کیا جائے۔ جناب سریش پربھو نے جی ڈی ایف ٹی  اور وزارت خزانہ نے  مالیہ کے محکمے سے کہا کہ وہ   اس مسئلے پر غور کرے  تاکہ    اصل برآمد کاروں کو  ہراساں نہ کیا جاسکے۔

برآمد کاروں کو   انتباہی فہرست میں شامل کرنے  ،  تیسرے فریق  /تیسرے ملکوں کی   برآمدات   اور ایران سے جن مصنوعات کی تجارت کی جانی ہے   ان کی  فہرست جیسے   بینک کاری معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزارت  خزانہ کے  مالی خدمات کے محکمے  نے 22  جنوری 2019 کو ہونے والی  مقررہ میٹنگ میں   بینکوں کے ساتھ ان مسائل پر  بات چیت کرنے  پر رضا مندی کاا ظہار کیا۔

صنعت نے  انٹریسٹ  ایکوالائزیشن   اسکیم کو برآمد کاروں تک  بڑھانے  کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے دی گئی امداد کا اعتراف کیا  جس سے  ایم ایس ایم ایز   کی برآمد ات کو فروغ حاصل ہوگا۔

آج کی میٹنگ میں خزانہ کے وزیر مملکت،  خزانہ ، مالیہ  ، ڈی جی ایف ٹی  اور کامرس کے محکمہ کے سینئر افسران  انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشن کی فیڈریشن   فارمیسل ، جواہرات اور  زیورات کو فروغ دینے سے متعلق کونسل  ، انجینئرنگ   ، ایکسپورٹ پرموشن کونسل  اور  چیمیسل کے  نمائندے موجود تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More