21 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قومی آفات بندوبست اتھارٹی شمال مشرق میں کثیر-ریاستی زلزلہ فرضی مشق کا انعقاد کرے گی

Urdu News

نئی دہلی: قومی آفات بندوبست اتھارٹی (این ڈی ایم اے) 26 اپریل 2018 کو شمال مشرق کی تین ریاستوں، تریپورہ، ناگالینڈ اور میزورم میں زلزلے کے تئیں تیاری سے متعلق فرضی مشق کا انعقاد کرے گی۔ متعلقہ ریاستی آفات بندوبست اتھارٹیز (ایس ڈی ایم اے) کے تعاون سے منعقد کی جارہی اس مشق سے اس میں حصہ لینے والی ایجنسیوں اور دیگر  متعلقین کو آفات بندوبست سے متعلق  ان کی تیاریوں کی اثر انگیزی کا تجزیہ کرنے میں  مدد ملے گی۔

یہ مشق اس لئے اہم ہے کیونکہ اس میں حصہ لینے والی ریاستیں زلزلے کے خطرے والے زون پانچ  کے تحت آتی ہیں۔

اس مشق کی انجام دہی کے لئے  ریاستوں کی راجدھانیوں میں 12 اپریل 2018 کو  اوریئنٹیشن نیز کوآرڈینیشن کانفرنسوں کا انعقاد کیا گیا تاکہ فرضی مشق کے لئے  سرکار  تفصیلی طریقہ کار اور  تیاریوں کا  خاکہ تیار کیا جاسکے۔متعدد متعلقہ محکموں کے  اہلکاروں نے  تیاری سے متعلق ان کانفرنسوں میں شرکت کی، جن میں فوج، صحت ، پولیس ، آگ بجھانے، شہری دفاع ،  نقل وحمل ، بجلی، رابطہ عامہ اور ٹریفک کنٹرول کے  محکمے شامل ہیں۔

تیاری سے متعلق جن اقدامات  کی  ضرورت ہوتی ہے وہ انفرادی ، سماجی  اور ادارہ جاتی سطحوں پر  کئے جائیں گے تاکہ زلزلے کے اثرات کو کم سے کم  کیا جاسکے۔ این ڈی ایم اے  کے ماہرین نے  متعلقین کو  انسٹی ڈینٹ رسپانس سسٹم (آئی آر ایس) کے بارے میں جانکاری دی۔ اس نظام سے باہمی تال میل کو  بہتر بنانے کے لئے  ہر سطح پر  رول اور ذمہ داریوں کا تعین ہوتا ہے۔ اس سے تیاریوں کو  بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے اور  فوری رد عمل یقینی  بنتا ہے۔

اصل فرضی مشق سے قبل تینوں ریاستوں میں ٹیبل ٹاک مشق  انجام دی جائے گی۔فرضی مشق کے بعد حصول معلومات  سے متعلق ایک تفصیلی اجلاس ہوگا، جس میں اگر کوئی خامی رہ گئی ہے تو اس پر  تبالہ خیال ہوگا تاکہ تیاریوں کو  مزید بہتر بنایا جاسکے۔ اس پوری مشق کی نگرانی کے لئے آزاد مشاہدین تعینات کئے جائیں گے۔

اس مشق سے کمی کوتاہی کو دور کرنے، بہتر کمیونی کیشن کو  یقینی بنانے اور  مختلف متعلقین اور  ایجنسیوں کے درمیان تال میل کو  بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ اس سے زلزلے سے پہلے سے، زلزلے کے دوران اور  زلزلے کے بعد کون سے کام کئے جائیں  اور کون سے کام نہ کئے جائیں اس کے تئیں مقامی آبادی کے اندر بیداری پیدا ہوگی۔

صلاحیت سازی اور  آفات کے تئیں تیاری کو بہتر بنانے کا کام مسلسل چلنے والی مشق ہے۔ این ڈی ایم اے نے  مختلف قسم کی آفات سے متعلق صورت حال کے تئیں تیاری اور رد عمل کی اپنی کوششوں کے ضمن میں اب تک ملک بھر میں 600 سے زیادہ فرضی مشقوں کا اہتمام کیا ہے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More