29 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

این ایم سی جی نے نمامی گنگا کی کامیابی کے لئے روٹری انڈیا کے ساتھ مفاہمت نامہ کے ساتھ دستخط کئے

स्‍वच्‍छ गंगा के लिए राष्‍ट्रीय मिशन (एनएमसीजी) ने नमामि गंगे की सफलता के लिए रोटरी इंडिया से समझौता किया
Urdu News

نئی دہلی، 2 مارچ / زیادہ سے زیادہ رضاکار تنظیموں کو شامل کرتے ہوئے نمامی گنگا پروگرام کو ایک عوامی تحریک بنانے کی کوشش میں آبی وسائل ، دریا کی ترقی اور گنگاکی صفائی ستھرائی کی وزارت کے تحت صاف گنگا کے لئے قومی مشن میں آج نئی دہلی میں روٹری انڈیا کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں۔ روٹری انڈیا مختلف اسکولوں میں دھلائی کے اپنے پروگرام کے ذریعہ صاف گنگا مشن کی حمایت کرے گا۔ اس پروگرام میں نشان زد سرکاری اسکولوں میں پانی ، صفائی ستھرائی اور صاف صفائی خدمات کو لاگو کرنا اور اسکولی بچوں ، ٹیچروں ، اسکول انتظامیہ کمیٹیوں اور دیگر طبقوں سمیت تمام شراکت داروں کو اس بارے میں احساس دلانا ہے۔ صفائی ستھرائی پربیداری میں سدھار کے لئے صحت کے مثبت طریقوں کو اپنانے کے بارے میں احساس دلانا ہے ۔ یہ مقصد سیکھنے کے مربوط ماحول کے ذریعہ حاصل کیا جائے گا اور یہ بچوں کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنے طبقوں کے لئے ایجنٹ کے طور پر خدمات انجام دیں ۔ روٹری انڈیا کا بیس ہزار سرکاری اسکولوں میں ، اسکولوں میں دھلائی کے پروگرام چلانے کا منصوبہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگاکی صفائی ستھرائی کی مرکزی وزیر محتر مہ اوما بھارتی نمامی گنگا پروگرام میں رضاکار تنظیموں اور این جی اوز کو شامل کرنے کی وکالت کرتی رہی ہیں تاکہ اسے عوامی تحریک بنائی جاسکے۔ اس مفاہمت نامے سے دھلائی کے روٹری کے پروگرام کے ساتھ گنگا کی صفائی ستھرائی کے موضوع کو مضبوط کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔ روٹری کا یہ پروگرام بہار، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کے ناڈیہ ضلع کے علاوہ دیگر ریاستوں میں گنگا ندی سے لگے سرکاری اسکولوں اور طبقوں میں مختلف طبقوں میں چلایا جائے گا جہاں ر وٹری کی موجودگی کافی مضبوط ہے۔

Related posts

6 comments

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More