26 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

قانونی کمیشن اور نیتی آیوگ مشترکہ طور پر یوم قانون تقریب منائیں گے

Urdu News

نئی دہلی، قانونی کمیشن اور نیتی آیوگ قومی راجدھانی دہلی کے وگیان بھون میں، 25 اور 26 نومبر کو مشترکہ طور پر یوم قانون-2017 تقریبات منائیں گے۔ صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند، 25 نومبر کو یوم قانون تقریب کا افتتاح کریں گے جبکہ وزیراعظم جناب نریندرمودی اس کی اختتامی تقریب سے خطاب کریں گے۔ یوم قانون کی اہمیت اس حقیقت پر مبنی ہے کہ 26 نومبر  1949 کو قانون ساز اسمبلی نے ہندوستانی آئین کو اپنایا تھا۔

حکومت کے تینوں ونگوں یعنی انتظامیہ، قانون ساز اور عدلیہ کی اہم شخصیات اس تقریب میں حصہ لیں گی۔ ان کے علاوہ تقریب کے دیگر شرکاء میں ماہرین تعلیم، طالب علم اور محرر اس تقریب میں شامل ہوں گے۔ اس تقریب کے دوران 4 تکنیکی؍ تعلیمی اجلاس کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ ان کی تفصیل درج ذیل ہے:

1-عدلیہ کا تجزیہ اور پارلیمانی جمہوریت۔

2-اعلیٰ عدلیہ میں تقرریاں-کولیجیم نظام پر دباؤ اور اصلاحات۔

3-انصاف کی فراہمی میں تاخیر پر قابو پانے کیلئے ڈھانچہ جاتی اصلاحات۔

4-عدالتی اختیارات کا دائرہ۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More