27 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

کابینہ نےہندوستان اور امریکہ کے مابین میڈیسن کے شعبے میں باہمی اشتراک وتعاون کے لئے بین ادارہ جاتی معاہدے کو اپنی منظوری دی

Urdu News

نئی دہلی، وزیر جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ہندوستان اور امریکہ کے مابین افزائشی ادویات، 3 ڈی بایوپرنٹنگ، نئی ٹیکنالوجیوں، سائنسی تصورات ؍اطلاعات اور ٹیکنالوجیوں کی لین دین اور سائنٹفک بنیادی ڈھانچے کے مشترکہ استعمال کے شعبوں میں باہمی اشتراک و تعاون کے لئے بین ادارہ جاتی معاہدے کو سابقہ تاریخ سے اپنی منظوری دی ہے۔

فوائد:

 اس معاہدے کے تحت مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس ، تربیتی پروگرامز، کانفرنس اور سیمینار تمام کوالیفائیڈ سائنس دانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کے لئے دستیاب رہیں گے۔علاوہ ازیں اس معاہدے کے تحت ان سائنسدانوں اور ٹیکنالوجی ماہرین کو سائنٹفک میرٹ اور مہارت کی بنیاد پر تعاون فراہم کیا جائے گا۔افزائشی ادویات اور 3ڈی بایوپرنٹنگ کے شعبے میں سائنسی تحقیق اور ٹیکنالوجی ترقیات سے نئے دانشورانہ املاک ، طریقہ کار یا مصنوعات پیدا کرنے کے لئےوسیع  امکانات ہوں گے۔

اس معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کے  ادارے تکمیل شدہ جنرل تعلیمی لین دین کا تجزیہ کریں گے اورپھر اس سے مخصوص پروجیکٹوں کی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ہر ایک کے اکیڈمک ، کلینکل اور تجارتی اثرات ہوں گے۔

اہم خصوصیات:

اس معاہدے کا مقصدتعلیمی سطح پر باہمی اشتراک و تعاون کے ذریعےدونوں ملکوں کے اداروں کوتعلیم  اور تحقیق کے تئیں باہم تعاون فراہم کرنا ہے۔مشترکہ مفادات کے وہ شعبے جہاں باہمی اشتراک و تعاون اور معلومات کی لین دین کی شناخت کی گئی ہے، وہ درج ذیل ہیں:

  1. مختلف شعبوں بالخصوص 3ڈی بایو پرنٹنگ کے شعبے میں تربیت، مطالعہ اور تحقیق کے لئے طلبا اور اساتذہ کا  باہمی تبادلہ؛
  2. مشترکہ تحقیقی پروجیکٹس پر عمل آوری؛
  3. معلومات اور اکیڈمک اشاعتوں کی لین دین۔

پس منظر:

سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی فائدے کے لئے ہندوستان اور امریکہ کے حکومت کے درمیان مستحکم اور طویل مدتی اشتراک و تعاون کیلئے حکومت ہند کی خواہش کےعین مطابق سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند کے تحت قومی اہمیت کا حامل ایک ادارہ سری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، تری وندرم ، نے انسٹی  ٹیوٹ فار ری جینریٹیو میڈیسن (ڈبلیو اایف آئی آر ایم)، شمالی کیرولینا، یو ایس اےکے ایماء پر  ویک فارسٹ یونیورسٹی  ہیلتھ سائنسزکے ساتھ تعلیمی اشتراک و تعاون سے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ اس معاہدے پر سری چترا ٹریونل انسٹی ٹیوٹ اینڈ ٹیکنالوجی، تری وندرم کی جانب سے پروفیسر آشا کشور اور انسٹی ٹیوٹ فار میڈیکل سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی(ایس سی ٹی آئی ایم ایس ٹی)، تری وندرم ، نے انسٹی  ٹیوٹ فار ری جینریٹیو میڈیسن (ڈبلیو اایف آئی آر ایم)، شمالی کیرولینا، یو ایس اے کے ایماء پر ویک فارسٹ یونیورسٹی ہیلتھ سائنسز کی جانب سے جناب گریگوری برک، چیف سائنس آفیسر اور سینئر ایسوسی ایٹ  ڈین فار ریسرچ ایڈمن اور پروفیسر اینتھونی اتالا، ڈائریکٹر نے 13 دسمبر 2018ء کودستخط کئے تھے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More