34 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے اُدھم سنگھ نگر میں اتراکھنڈ کے دوسرے میگا فوڈ پارک کا افتتاح کیا

Urdu News

نئیدہلی؛ فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے امور کی مرکزی وزیر محترمہ ہرسمرت کور بادل نے آج اُدھم سنگھ نگر کے کاشی پور علاقے کے محوا کھیڑا گاؤں میں اتراکھنڈ کے دوسرے بڑے میگا فوڈ پارک کا افتتاح کیا۔ میسرز ہمالین میگا فوڈ پارک پرائیویٹ لمیٹڈ کے نام سے موسوم یہ میگا فوڈ پارک 99 اعشاریہ نو چھ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور اس سے متعلقہ اور آس پاس کے اضلاع کے تقریباً  25 ہزار  کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

اس موقع پر محترمہ ہرسمرت کور بادل کے ہاتھوں سے اس میگا فوڈ پارک کے افتتاح کی تقریب میں فوڈ پروسیسنگ کی صنعتوں کے امور کی وزیر مملکت  سادھوی نرنجن جیوتی ، اتراکھنڈ کے وزیر مالیات  جناب پرکاش پنت اور اتراکھنڈ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ اور سماجی فلاح کے ریاستی وزیر جناب یشپال آریہ نے بھی شرکت کی۔ واضح ہو کہ اتراکھنڈ کا پہلا میگا فوڈ پارک پہلے سے ہی ہری دوار میں کام کر رہا ہے۔

محترمہ ہر سمرت کور بادل نے  اپنی تقریر میں اس منصوبے  کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ میگا فوڈ پارک پچاس اعشاریہ ایک سات ایکڑ رقبۂ زمین پر تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ میگا فوڈ پارک ایک مرکزی پروسیسنگ سینٹر اور رام نگر ، رام گڑھ اور کالا ڈونگی  کے   تین پرائمری پروسیسنگ سینٹروں کے لیے بھی ایک سینٹرل پروسیسنگ مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس پارک میں ابتدائی پروسیسنگ اور فارموں کے قریب اسٹوریج کی سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف اُدھم سنگھ نگر کے کسانوں کو فائدہ پہنچے گا بلکہ نینی تال ، گڑھوال، الموڑہ اور چمپاوت جیسے قریبی اضلاع کے کسان بھی فیض یاب ہو سکیں گے۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More