30 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

بندوبست میں قائدانہ کردار ادا کررہا ہے:ڈاکٹر ہرش وردھن

Dr. Harshvardhan Addresses a Curtain-Raiser Press Conference on IISF 2017
Urdu News

نئی دہلی، ؍ ستمبر   ۔ایشاء اور افریقہ کے 19 ممالک میں جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر گلوبل وائلڈ لائف پروگرام (جی ڈبلیو پی) کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کی میزبانی عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کی شراکت کے ساتھ ہندوستان کرے گا۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن 2؍اکتوبر کو گلوبل وائلڈ لائف پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ آج یہاں گلوبل وائلڈ لائف پروگرام کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ہندوستان مقامی آبادی کے تعاون سے جنگلی حیوانات کے بندوبست میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔ اس بات کی وضاحت کرتے ہوئے کہ صرف حکومت کی پالیسیوں سے ہی کوئی پروگرام کامیاب نہیں ہو سکتا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ سماجی سطح پرعوام کی شراکت داری سے ہی پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پارکوں اورسینکچواریز کے آس پاس رہنے والے 5 کروڑ لوگ ماحولیات کے تحفظ میں پارٹنرز کے طورپر کام کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ  2؍اکتوبر کو عوام کی شراکت داری پر خصوصی فوکس کے ساتھ ایک 15 سالہ نیشنل وائلڈ لائف ایکشن پلا (31-2017)  کا آغاز بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس  جنگلی حیوانات کے غیر قانونی شکار پر روک لگانے اورجنگلی جانوروں کے تحفظ کے سلسلے میں حکمرانی کو بہتر بنانے کیلئے معلومات کے تبادلے اور کی جانے والی کارروائیوں کے بارے میں تال میل کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی۔ انہوں نے اس حقیقت کی طرف بھی توجہ دلائی کہ  گینڈوں ، چیتوں اور ہاتھیوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ اب تک جنگلی حیوانات سے متعلق پروگرام اور منصوبے نیشنل پارکوں اور سینکچواریز پر اور ان کے اطراف پر مرکوز ہوتے تھے، لیکن اب اس سلسلے میں تیار کی جانے والی حکمت عملی اورپروگرام  خطے کے لینڈ اسکیپ پر مبنی ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں  جنگلی حیوانات کی رہائش کے علاقوں کے آس پاس رہنے والے لوگوں   اور جنگلی حیوانات پر گلوبل وارمنگ، آب ہوا کی تبدیلی اور قدرتی آفات کےاثرات جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

اسی دوران ’’ وائلڈ لائف ویک‘‘ منائے جانے کے پیش نظر اس کانفرنس کا موضوع جنگلی حیوانات کے تحفظ میں عوام کی شراکت دار ی  رکھا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے دوران جنگلی حیوانات کی رہائش گاہوں کے بہتر بندوبست اور جنگلی حیوانات ا ور انسانوں کے ٹکراؤ کی صورتحال کم کرنے کے معاملے میں ہندوستان اور 18 جی ڈبلیو پی  ممالک کے درمیان تعاون  کو مستحکم     کیاجائے گا۔ اس سے ہندوستان غیر قانونی تجارت پرقابو پانے کے سلسلے میں اپنے میکنزم کو مستحکم کر سکے گا۔

گلوبل وائلڈ لائف پروگرام میں جنگلی   حیوانات کی رہائش گاہوں کے بندوبست ، ان کے آس پاس مقیم آبادی کیلئے   پائیدار روزگار کاحصول ،  جنگلی جانوروں سے متعلق جرائم مثلاً ان کا غیر قانونی شکار اور متعلقہ  خطروں کو کم کرنے کیلئے  مانیٹرنگ اور تعاون کے بارے میں   بھی  بات چیت کی جائے  گی۔ اس کانفرنس سے ہندوستان کومشترکہ طورپر جنگل کے بندوبست ، محفوظ کئے   گئے علاقوں اور ان کے آس پاس وَن سنرکشن  سمتیوں، ماحولیات کی ترقی سے متعلق کمیٹیوں کےذریعے   جنگلی حیوانات کے تحفظ کے سلسلے میں اپنی کوششوں  کے بارے میں بتانے کا ایک موقع بھی ملے گا۔

نئی دلی کانفرنس کے مجوزہ نتائج میں شامل ہوں گے:دنیا کو مہاتماگاندھی کے اصولوں کی اہمیت کے بارے میں بتایا جائے گا، کیونکہ یہ کانفرنس  گاندھی جینتی اور اقوام متحدہ کے عدم تشدد کے بین الاقوامی دن کے موقع پر 2؍اکتوبر2017 کو شروع ہو رہی ہے۔ ایشیائی شیر،ایک  سینگ والے گینڈے، چیتے اور ایشیائی ہاتھیوں کے تحفظ کیلئے ہندوستانی ماڈل کی وضاحت کے ذریعے  ہندوستان جنگلی حیوانات کے تحفظ  کے سلسلے میں قیادت کرے گا۔ جنگلی حیوانات کے تحفظ کیلئے عوامی شراکت داری کومستحکم کیا جائے گا۔ عالمی بازار میں ان جنگلی جانوروں کی غیر قانونی تجارت کےذریعے پیدا کئے گئے بغیر حساب کتاب  کالے دھن  کے سلسلے میں مضبوطی کے ساتھ کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیاجائے گا۔ 19 جی ڈبلیو پی ممالک میں  جنگلی حیوانات کے  تحفط میں سرمایہ کاری  ا ورعوامی شراکت داری کے ذریعے جنگلی  حیوانات کے تحفظ کیلئے پائیدار ماڈلز تیار کرنے کیلئے  متعلقین مثلاً حکومتوں، کارپوریٹ ، بینکوں، سرکاری شعبے ، میڈیا، نوجوانوں وغیرہ کو حساس بنایا جائے گا۔

 اس کانفرنس میں  19 جی  ڈبلیو پی ممالک کے جنگلی حیوانات کے ماہرین  ، پریکٹشنرز، ہندوستان کے جنگلات کے شعبے اورتحفظ کے شعبوں کے سرکاری نمائندے  ، ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ سے متعلق  کارپوریٹ ، سول سوسائٹی تنظیمیں اور اسکولی بچے شرکت کریں گے۔ اس  کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکوں میں افغانستان، بوٹسوانا، کیمرون، ایتھیوپیا، گبون، ہندوستان، انڈونیشیاء، کینیا، ملاوی ، مالی، موزمبیق، فلپائن، کانگوجمہوریہ، جنوبی افریقہ، تنزانیہ، تھائی لینڈ، ویتنام، زامبیا اور زمبابوے شامل  ہیں۔    ان کے علاوہ عالمی بینک، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام ( یو این ڈی پی) ،     اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یو این ای پی) اورانٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر ، (آئی    یو سی این)کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔  اس سے قبل 4 اسی طرح کے پروگرام  گلینڈ (سوئٹزرلینڈ)، ہنوئی (ویتنام) ، نیروبی (کینیا)،  اور لائبروِلے(گبون) میں عالمی بینک کی قیادت  میں منعقد کئے جا چکے ہیں۔ گلوبل وائلڈ لائف پروگرام 2015 میں شروع کیا گیا تھا۔

Related posts

Leave a Comment

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More