40 C
Lucknow
Online Latest News Hindi News , Bollywood News

فوج کے میڈیکل سربراہ نے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی

Urdu News

نئی دہلی؍ فوج کے میڈیکل سربراہ لیفٹیننٹ جنرل وپن پوری نے آج یہاں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت(آزادانہ چارج)، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جیتندر سنگھ سے ملاقات کی اور ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات سے متعلق بہت سے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔

جنرل پوری نے وزیر موصوف کے ساتھ پبلک ایڈمنسٹریشن میں ایڈوانس پروفیشنل پروگرام سے متعلق معاملات پر بھی بات چیت کی، جس کا اہتمام عملے کی مرکزی وزارت کی نگرانی میں فوجی افسروں کے لئے کیا جارہا ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ اس پروگرام کے تحت تربیت کے لئے موجود بہت سے سلوٹس میں اضافہ کیا جانا چاہئے، تاکہ فوجی افسروں کی زیادہ تعداد کو جگہ دی جاسکے۔

میٹنگ میں جنرل پوری نے فوجی ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور اسے ان سول ڈاکٹروں کے مساوی بنانے پر اپنے تاثر کا اظہار کیا، جن کی ملازمت سے سبکدوشی کی عمر میں 65 سال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جنرل پوری نے ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے ساتھ دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جنہیں عام لوگوں خاص کر مسلح افواج کی میڈیکل خدمات میں ملک میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے اپنائے جاسکتے ہیں۔

Related posts

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More